ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات پنجاب بھرمیں1463ٹریفک حادثات، 22افراد جاں بحق ،1698زخمی ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور زونگ کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی قومی سپر ایپ کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ مل گیا پی ایس ایل12 ، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا 14ویں سائوتھ ایشیئن گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات پنجاب بھرمیں1463ٹریفک حادثات، 22افراد جاں بحق ،1698زخمی ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور زونگ کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی قومی سپر ایپ کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ مل گیا پی ایس ایل12 ، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا 14ویں سائوتھ ایشیئن گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان
پنجاب

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

تلہ گنگ۔ 27 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورۂ تلہ گنگ کے دوران علاقے کی انتظامی و ترقیاتی محرومیوں کے ازالے کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کر دیا۔ تلہ گنگ کو ضلعی حیثیت میں فعال کرنے، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی تعیناتی سمیت 2 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا جبکہ گرین بس سروس اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کا بھی باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کرکے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گرین بس کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے گرین بس سروس اور شہر کی خوبصورتی کے لیے شروع کیے گئے بیوٹیفکیشن منصوبوں کا باضابطہ افتتاح بھی کیا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ آئندہ صبح تلہ گنگ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات کر دیے جائیں گے، جس سے علاقے میں انتظامی اور پولیس نظام کو مزید فعال بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تلہ گنگ کے لیے 2 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعلیٰ نے جلسے میں شریک عوام کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلیانِ تلہ گنگ نے ان کے دل جیت لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی محبت اور پذیرائی ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔وزیر اعلیٰ کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ ان کی حفاظت اور جلسے کے پرامن انعقاد کے لیے ضلع بھر سمیت دیگر علاقوں سے پانچ ہزار سے زائد پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی سردار غلام عباس، ارکان صوبائی اسمبلی ملک شہریار اعوان اور ملک فلک شیر اعوان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلانات کو تلہ گنگ کی انتظامی فعالیت، ضلعی حیثیت کے عملی استحکام اور ترقیاتی عمل میں تیزی لانے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج، گرین بس سروس اور بیوٹیفکیشن منصوبوں سے علاقے میں بنیادی سہولیات اور شہری ترقی کے نئے امکانات پیدا ہونے کی توقع ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)