پشاور۔ 27 نومبر (اے پی پی):مردان میں جمعہ کو 30واں ڈیفینسیو ڈرائیونگ کورس اختتام پذیر ہو گیا، 203 شرکامیں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ مردان کے زیرِ اہتمام، انچارج ارشاد احمد کی نگرانی میں منعقدہ کورس میں 60 خواتین اور 143 مردوں نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب میں ایس پی ٹریفک سجاد خان نے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور محتاط ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی پابندی اور حادثات سے بچاؤ کے لیے حاصل کردہ تربیت کو عملی زندگی میں اپنانے پر زور دیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



