اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے تحت بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں بنجر اور غیر آباد زرعی اراضی کو دوبارہ قابلِ کاشت بنانے کے اقدامات جاری ہیں، جس سے مقامی کسانوں کو آبپاشی، پانی کی دستیابی اور جدید زرعی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔گرین پاکستان انیشی ایٹو کے مطابق ان اقدامات کے تحت آبپاشی کے نظام میں بہتری، پانی کی وافر دستیابی، جدید زرعی طریقوں کے فروغ اور معیاری بیج و کھاد کی سستے داموں فراہمی سے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
ان اقدامات کے نتیجے میں گندم اور چاول کی کاشت کے رقبے میں اضافہ اور زرعی پیداوار میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔مقامی کسانوں اور زمینداروں نے زرعی اراضی کی بحالی، کاشتکاری کے لیے سہولیات کی فراہمی اور زرعی سرگرمیوں کے فروغ پر گرین پاکستان انیشی ایٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے علاقے میں زرعی ترقی اور کسانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



