لاہور۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کی زیر صدارت پیپلز انفارمیشن بیورو اور ڈیجیٹل کوآرڈینیٹرز کا زوم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے شرکاء نے یوم تاسیس کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا 59واں یوم تاسیس ڈسٹرکٹ لیول پر بھرپور انداز میں منایا جائے، تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سٹی تنظیمیں سمیت پارٹی کے تمام الائیڈ ونگز یوم تاسیس تقریبات کی معیاری اور بھرپور میڈیا کوریج کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کا لنک تمام تنظیموں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ اسے زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچایا جا سکے۔اجلاس میں سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر بشارت علی نے شرکاء کو یوم تاسیس کی تقریبات کے حوالے سے آڈیواور ویڈیو کوریج کے انتظامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں نیلم جبار، نایاب جان، فائزہ ملک، خرم شہزاد، احمد گھمن، اطہر شریف، بشارت علی، جاوید ہاشمی، رضوان اعظم، ارشد نیاز، فرقان راجپوت، سعود اقبال، مطیع اللہ، مجاہد سندھو، عمائمہ افتخار، ہاشم وڑائچ، ملک خلیل، میاں نعمان، زوہیب، چوہدری گلفراز، نسیم صابر، مدثر شاکر، شفقت باجوہ، خرم مہر، جابر ندیم، فرقان اور یاسر بخاری سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



