اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 73 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 11,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 73 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 9,860 روپے کمی کے بعد 330,449 روپے سے کم ہو کر 320,589 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 302,922 روپے سے کم ہو کر 293,883 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 224 روپے کمی کے بعد 4,463 اور دس گرام چاندی کی قیمت 192 روپے کمی کے بعد 3,826 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,629 ڈالر سے کم ہو کر 3,514 ڈالر ہو گئی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



