اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 8 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہو گئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 20 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 8 ملین ڈالر کے اضافے سے 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کا حجم 5 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔اس طرح ہفتہ وار بنیادوں پر 8 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



