جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
تجارتی خبریں

آئی سی سی آئی کا ٹیکنالوجی کمپنیوں، سٹارٹ اپس اور تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک بڑھانے کا عزم،کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی اب انتخاب نہیں بلکہ ناگزیر ضرورت ہے، محمد ذکریا اکبر ضیاء

آئی سی سی آئی کا ٹیکنالوجی کمپنیوں، سٹارٹ اپس اور تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک بڑھانے کا عزم،کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی اب انتخاب نہیں بلکہ ناگزیر ضرورت ہے، محمد ذکریا اکبر ضیاء

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) محمد ذکریا اکبر ضیاء نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی، جدت اور ڈیجیٹل مہارتیں معاشی ترقی، کاروباری مسابقت اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے بنیادی عوامل بن چکی ہیں، پاکستان بالخصوص اسلام آباد میں باصلاحیت نوجوانوں، آئی ٹی پروفیشنلز اور بڑھتے ہوئے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی صورت میں ٹیکنالوجی کا بڑا پوٹینشل موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے جدید تربیت اور عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینا ہوگا۔

ڈیو اوپس ڈیز اسلام آباد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کلائوڈ نیٹو اسلام آباد اور کلائوڈ نیٹو سکیورٹی پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیو اوپس، کلائوڈ ٹیکنالوجیز، سائبر سکیورٹی، پلیٹ فارم انجینئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اب محض تکنیکی شعبے نہیں بلکہ جدید کاروباری ماحول کی بنیادی ضروریات ہیں۔ ایم ایل اوپس اور ایجنٹک اے آئی جیسی جدید ٹیکنالوجیز بھی کاروبار، صنعت، تعلیم اور گورننس میں نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل تبدیلی اب کاروباری اداروں کے لیے اختیاری نہیں بلکہ بقا اور ترقی کی ضرورت ہے۔ اداروں کو کلائوڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی، آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت اپناتے ہوئے اپنی کارکردگی اور عالمی مسابقت بہتر بنانا ہوگی۔ انہوں نے آئی سی سی آئی کے عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر ٹیکنالوجی کمپنیوں، سٹارٹ اپس، تعلیمی اداروں اور متعلقہ تنظیموں کے اشتراک سے ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی محمد اشفاق حسین چٹھہ نے اپنے پیشہ ورانہ سفر اور کامیابی کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ محنت، مستقل مزاجی، عزم اور جدوجہد کامیابی کی بنیادی شرائط ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز رکھیں، مشکلات کا حوصلے سے مقابلہ کریں اور مسلسل سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں۔نائب صدر آئی سی سی آئی محمد وقاص خان سواتی نے نوجوانوں اور طلبہ کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، کوڈنگ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے عملی مہارتوں، ٹیم ورک اور جدید کاروباری آئیڈیاز کو عملی شکل دینے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری باصلاحیت نوجوانوں اور نئے سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے۔تقریب سے ڈاکٹر عمارہ آفتاب، حمزہ قریشی، زہرا شفق، منصور امجد، عبداللہ ہارون اور دیگر ٹیکنالوجی ماہرین نے بھی خطاب کیا اور جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل جدت اور آئی ٹی کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر آئی سی سی آئی نے تقریب کے انعقاد میں ایگزیکٹو ممبر ابرار الحق، نائب صدر کمپیوٹر ہارڈویئر ایسوسی ایشن آف پاکستان اعزاز محمد اور سابق ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد عثمان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)