جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع
قومی خبریں

وفاقی حکومت کا سندھ میں تین دانش سکول قائم کرنے کا منصوبہ

دانش سکول اتھارٹی
دانش سکول اتھارٹی

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے ملک بھر میں باصلاحیت اور مستحق بچوں خصوصاً غریب اور کم ترقی یافتہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری رہائشی تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے اقدام کے تحت سندھ میں تین دانش سکول قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق یہ تینوں سکول ٹنڈو محمد خان اور کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن شپ اور ابراہیم حیدری/ملیر میں قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔یہ منصوبے اس وقت تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں جن میں خریداری کا عمل، پی سی ون کی منظوری، فزیبلٹی اور ڈیزائن کی تیاری شامل ہیں۔

تینوں مقامات پر تعمیراتی کام کا آغاز ابھی نہیں ہوا۔دانش سکولز پروگرام کا مقصد پاکستان کے باصلاحیت اور مستحق بچوں خصوصاً غریب، دور دراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو میرٹ کی بنیاد پر اعلیٰ معیار کی تعلیم اور مکمل رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔دانش سکولز اتھارٹی ایکٹ 2026 کی دفعہ 10 کے تحت دانش سکولوں میں داخلے میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گےجبکہ ایکٹ میں مقرر کردہ ترجیحی ترتیب کے مطابق انتہائی نادار بچوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ترجیحی زمروں میں ایسے یتیم بچے شامل ہیں جن کے والدین دونوں وفات پا چکے ہوں اور ان کا کوئی سرپرست نہ ہو، ایسے یتیم بچے جو اپنے زندہ والد یا والدہ کے ساتھ رہ رہے ہوں اور ایسے بچے جن کے والدین ناخواندہ ہوں، کسی غیر منقولہ جائیداد کے مالک نہ ہوں اور والدین میں سے کوئی ایک معذور ہو اور اس کے پاس آمدن کا کوئی ذریعہ نہ ہو۔داخلوں کے لیے میرٹ کا معیار قانونی فریم ورک کے تحت مقرر کردہ ضوابط کے مطابق طے کیا جائے گا۔

یہ اقدام اس اصول پر مبنی ہے کہ بچوں کے سماجی و اقتصادی حالات اور ان کے رہائشی علاقوں کو معیاری تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔پروگرام کے تحت دانش سکولوں کو اعلیٰ تعلیمی معیار کے مراکز کے طور پر ترقی دی جا رہی ہےجہاں جدید تعلیمی بنیادی ڈھانچے، رہائشی سہولیات، ٹیکنالوجی پر مبنی تدریس، سائنس اور روبوٹکس کی سہولیات، کھیلوں، ہم نصابی سرگرمیوں، کردار سازی اور طلبہ کی جامع فلاح و بہبود کا انتظام ہوگا۔وفاقی سطح پر اس اقدام کو ادارہ جاتی شکل دینے اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے دانش سکولز اتھارٹی ایکٹ 2026 کے تحت دانش سکولز اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

قومی سطح پر دانش سکولوں کے موجودہ ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ شامل ہیں۔یہ منصوبے مختلف مراحل میں ہیں جن میں سکولوں کی فعالیت، تعمیرات، فزیبلٹی کی تیاری، پی سی ون پر کارروائی، خریداری اور زمین کی نشاندہی شامل ہیں۔خیبرپختونخوا میں دانش سکولوں کے تازہ ترین ترقیاتی منصوبوں میں چھ مقامات شامل کیے گئے ہیں جن میں چترال، ہری پور، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ اور تورغر شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق صوبے میں ان منصوبوں کو صوبائی حکومت کے ساتھ لاگت میں شراکت داری کی بنیاد پر ترقی دی جا رہی ہے۔چترال میں دانش سکول اس وقت خیبرپختونخوا کا اہم منصوبہ ہے جس پر باقاعدہ تعمیراتی کام جاری ہےجبکہ باقی مقامات پر زمین سے متعلق امور، فزیبلٹی اور ڈیزائن کی تیاری کے مراحل پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)