جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےسفارتی روابط اور بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر تعلقات نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دی ہے ، سردار اویس احمد لغاری کا روسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت اہم توانائی منصوبوں کے فوری عمل درآمد پر اتفاق پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےسفارتی روابط اور بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر تعلقات نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دی ہے ، سردار اویس احمد لغاری کا روسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت اہم توانائی منصوبوں کے فوری عمل درآمد پر اتفاق پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا
قومی خبریں

پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری

پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):حکومت کے وژن کے تحت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں جامع اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کے شوگر سیکٹر کو حکومتی کنٹرول سے نکال کر مسابقتی اور مارکیٹ بیسڈ نظام کی جانب منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں سندھ، پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ نے شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی پالیسی تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور صوبوں کو اعتماد میں لے کر تیار کی گئی ہے، جس کا بنیادی مقصد شوگر سیکٹر میں غیر ضروری ریگولیٹری پابندیوں کا خاتمہ، آزادانہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کو فروغ دینا ہے۔پالیسی کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو اپنی فصل کسی بھی خریدار کو فروخت کرنے کی آزادی حاصل ہوگی جبکہ گنے کی قیمت کا تعین مارکیٹ میکنزم کے تحت کیا جائے گا، جس سے کاشتکاروں کو اپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کرنے اور تجارتی فیصلوں میں زیادہ آزادی کے مواقع میسر آئیں گے۔

نئی اصلاحات کے تحت شوگر ملوں کے قیام اور ان کی پیداواری صلاحیت کی منظوری سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد شوگر ملیں مارکیٹ کی طلب اور کاروباری حالات کے مطابق اپنی پیداواری سرگرمیوں کا تعین کر سکیں گی۔ اس اقدام کا مقصد شوگر انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری اور صنعتی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔پالیسی میں چینی کی درآمد اور برآمد کے لیے قابل پیش گوئی اور شفاف طریقہ کار متعارف کرانے، برآمدی سبسڈی ختم کرنے اور ملک بھر میں چینی کی بین الصوبائی نقل و حرکت آسان بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں تاکہ آزادانہ تجارت اور مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق کاشتکاروں اور شوگر ملوں کے لیے قرضوں تک رسائی آسان بنانے، زرعی پیداوار اور کارکردگی میں اضافے کے لیے فارم میکانائزیشن اسکیموں کو فروغ دینے اور ایتھنول بلینڈنگ کو لازمی قرار دینے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔شوگر سیکٹر میں شفاف قیمتوں کے تعین اور مارکیٹ میکنزم کو مضبوط بنانے کے لیے کموڈیٹی مارکیٹس کی ترقی پر بھی توجہ دی جائے گی جبکہ ریگولیٹری رکاوٹوں کے خاتمے کے ذریعے صنعت میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے گا۔

وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد کاشتکاروں، شوگر ملرز، تاجروں اور برآمد کنندگان سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچانا اور شوگر سیکٹر میں پیداوار، صنعتی کارکردگی، سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کے ذریعے پاکستان کی شوگر انڈسٹری کو غیر ضروری حکومتی کنٹرول سے آزاد کرکے مسابقت، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت کے فروغ پر مبنی نظام کی جانب منتقل کیا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)