جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےسفارتی روابط اور بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر تعلقات نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دی ہے ، سردار اویس احمد لغاری کا روسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت اہم توانائی منصوبوں کے فوری عمل درآمد پر اتفاق پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےسفارتی روابط اور بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر تعلقات نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دی ہے ، سردار اویس احمد لغاری کا روسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت اہم توانائی منصوبوں کے فوری عمل درآمد پر اتفاق پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا
قومی خبریں

اساس انٹرنیشنل اسکول، ایف-8 کیمپس کے زیرِ اہتمام سالانہ کھیلوں کی تقریب پاور پلے ڈے کا انعقاد

اساس انٹرنیشنل اسکول، ایف-8 کیمپس کے زیرِ اہتمام سالانہ کھیلوں کی تقریب پاور پلے ڈے کا انعقاد

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اساس انٹرنیشنل اسکول، ایف-8 کیمپس کے زیرِ اہتمام سالانہ کھیلوں کی تقریب پاور پلے ڈے 2026 شاندار جوش و جذبے اور بھرپور انداز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ، انتظامیہ اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا مقصد طلبہ میں کھیلوں کے فروغ، جسمانی صحت، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت مسابقت کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں معروف اسکواش چیمپئن سعدیہ گل اور رکنِ قومی اسمبلی جناب ساجد خان مہمند شامل تھے۔ معزز مہمانوں کی شرکت کی موجودگی طلبہ کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنی اور انہیں محنت، عزم، قیادت اور کامیابی کے لیے مستقل جدوجہد کا پیغام دیا۔

یہ تقریب ادارے کے ڈائریکٹرز صداقت علی عباسی اور ڈاکٹر ارشد ضیاء کی سرپرستی، جبکہ اساس انٹرنیشنل اسکول، ایف-8 کیمپس کی برانچ ہیڈ صبا مبشر کی قیادت میں منعقد ہوئی۔پری اسکول کے ننھے طلبہ نے عمر کے مطابق دلچسپ کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

ان سرگرمیوں کا مقصد بچوں میں خود اعتمادی، جسمانی ہم آہنگی، سماجی میل جول اور مل جل کر کام کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ ننھے بچوں کا جوش و خروش تقریب کی خوبصورتی اور رونق کا اہم حصہ رہا۔جماعت اول اور دوم کے طلبہ نے مختلف دلچسپ دوڑ اور کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں نظم و ضبط، تعاون، خود اعتمادی اور مثبت مسابقت کے جذبے کو فروغ ملا۔جماعت سوم تا ہشتم کے طلبہ نے مختلف ایتھلیٹک مقابلوں اور انٹر ہاؤس گیمز میں حصہ لیتے ہوئے اپنی جسمانی صلاحیتوں، چستی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں نے طلبہ میں اتحاد، صحت مند مسابقت، باہمی احترام اور ٹیم اسپرٹ کو مزید مضبوط کیا۔او اور اے لیول کے طلبہ نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں، ذمہ داری اور اجتماعی جذبے کا اظہار کیا۔ ان کی شرکت نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ تعلیم صرف نصابی کامیابی تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کی جسمانی، سماجی اور شخصی نشوونما بھی یکساں اہمیت رکھتی ہے۔

تقریب کا ایک نہایت اہم اور قابلِ تحسین پہلو شعبۂ شمولیتی تعلیم (Inclusive Education Department) کی خصوصی شرکت تھی۔ اس شرکت نے ادارے کے اس عزم کو نمایاں کیا کہ ہر بچہ، خواہ اس کی صلاحیتیں مختلف ہوں، یکساں مواقع، عزت، حوصلہ افزائی اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا حق رکھتا ہے۔اس اقدام نے یہ پیغام دیا کہ کھیل کسی ایک طبقے یا صلاحیت تک محدود نہیں بلکہ ہر بچے کی شرکت، خوشی اور کامیابی اہمیت رکھتی ہے۔ اساس انٹرنیشنل اسکول ایک ایسے تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے پُرعزم ہے جہاں ہر طالب علم کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھنے اور اپنی انفرادی کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع ملے۔معزز مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کے جوش و جذبے اور ادارے کی جانب سے ہمہ جہت اور شمولیتی تعلیم کے فروغ کو سراہا۔ تقریب کی کامیابی میں اسکول کی قیادت، اساتذہ، انتظامی و معاون عملے، اسٹوڈنٹ کونسل اور والدین کی مشترکہ کاوشوں نے اہم کردار ادا کیا۔پاور پلے ڈے 2026 محض ایک کھیلوں کی تقریب نہیں بلکہ اتحاد، کردار سازی، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور اجتماعی کامیابی کی ایک خوبصورت مثال تھی۔

اس موقع پر اساس انٹرنیشنل اسکول، ایف-8 کیمپس نے ایک مرتبہ پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ طلبہ کو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ جسمانی، سماجی اور اخلاقی ترقی کے مواقع فراہم کرتا رہے گا تاکہ ہر بچہ اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر کامیابی کی منزل حاصل کر سکے۔اس موقع پر ڈائریکٹرز صداقت علی عباسی اور ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا کہ پاور پلے ڈےایونٹ کا بنیادی مقصد بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچے صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں، ان میں خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیل بچوں کی تعلیم و تربیت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ جس طرح تعلیم بچوں کے ذہن کو ترقی دیتی ہے، اسی طرح کھیل ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

ہمارا مقصد بچوں کی ہمہ جہت نشوونما ہے، جس کے لیے تعلیم اور کھیل دونوں ضروری ہیں۔ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے بچوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت، قیادت اور خود اعتمادی جیسی صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچے جیتنے کے ساتھ ساتھ ہار کو بھی خوش دلی سے قبول کرنا سیکھیں اور ایک دوسرے کا احترام کریں۔ اساس انٹرنیشنل اسکول، ایف-8 کیمپس کی برانچ ہیڈ صبا مبشر نے کہا کہ آج کے اسپورٹس ایونٹ میں بچوں کی عمر اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف کھیل اور سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔ ان کا مقصد بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا اور ان میں کھیلوں کا شوق پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیلوں میں حصہ لینے سے بچوں کی توجہ، اعتماد اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی لیے ہم تعلیم اور کھیل دونوں کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر بچے کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملے،ہم سمجھتے ہیں کہ ہر بچے میں کوئی نہ کوئی خوبی موجود ہوتی ہے۔ کھیلوں کے ذریعے بچوں کو اپنی صلاحیتیں پہچاننے اور انہیں بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)