جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع
قومی خبریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ گئے اور ان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قیام امن کے لیے حکومتی اقدامات اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی اور امن و امان کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔

گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ملک کے عام لوگ ہیں اور اگر آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا گیا تو آنے والاکل معاف نہیں کرے گا۔ نئے صوبوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہ راست عوام کی سہولت، بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے جڑا ہے جبکہ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی اس سلسلے میں ایک موثر راستہ ہو سکتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)