ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات پنجاب بھرمیں1463ٹریفک حادثات، 22افراد جاں بحق ،1698زخمی ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور زونگ کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی قومی سپر ایپ کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ مل گیا پی ایس ایل12 ، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا 14ویں سائوتھ ایشیئن گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات پنجاب بھرمیں1463ٹریفک حادثات، 22افراد جاں بحق ،1698زخمی ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور زونگ کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی قومی سپر ایپ کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ مل گیا پی ایس ایل12 ، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا 14ویں سائوتھ ایشیئن گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان
گلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا یومِ آزادی کی تقریبات کے کامیاب انعقاد پر افواجِ پاکستان اور دیگرمتعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت۔ 01 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے یکم نومبرکو یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر شاندار اور پروقار تقریبات کے انعقاد پر فورس کمانڈر ایف سی این اے، افواجِ پاکستان اور تمام متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایف سی این اے کے زیر اہتمام انتہائی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن کے ذریعے گلگت بلتستان کی ثقافت، صلاحیتوں اور مثبت تشخص کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

آرمی ہیلی پیڈ میں جس شان و شوکت، نظم و ضبط اور بہترین انتظامات کے ساتھ یومِ آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں، وہ واقعی قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تقریبات میں شرکت کرنے والے شہداء کے اہل خانہ اور غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء، سکولوں کے بچوں، افواجِ پاکستان، گلگت بلتستان سکاؤٹس، پولیس، رینجرز، ایف سی، ایس سی او اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے سکولوں کے منتظمین اور طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات میں بچوں نے جس جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ حصہ لیا، وہ قابل ستائش ہے۔ نئی نسل کی بھرپور شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنی تاریخ، ثقافت اور آزادی کی جدوجہد سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے چنار باغ گلگت میں یادگارِ شہداء پر بھی انتہائی شاندار اور منظم تقریب کے انعقاد پر محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے ڈی)، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ تقریب کے موقع پر گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن کے فلوٹس اور دیگر اداروں کے فلوٹس کو وزیر اعلیٰ نے سراہا اور پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے تینوں جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کو اسی شاندار اور پروقار انداز میں خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہیے جو ان کی عظیم قربانیوں اور خدمات کے شایانِ شان ہو۔

وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اور تعلیمی اداروں میں یومِ آزادی کی تقریبات کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، سکولوں کے منتظمین، اساتذہ اور طلبہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان تقریبات نے پورے خطے میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور جذبہ آزادی کو مزید تقویت بخشی ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی جشن آزادی یکم نومبر کو اسی شیان و شان سے منایا جائے گا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)