اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے پر زور لوک میلہ 2026 ،بلوچستان پویلین میں صوبے کی ثقافت، روایتی دستکاری اور فنون کا شاندار مظاہرہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، 14 سالہ لڑکی سمیت 5 زخمی گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت دستیاب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پی اے آر سی نے مونگ پھلی کی کاشت کے لیے جدید پریسیژن پلانٹر متعارف کرا دیا ملائیشیا کے جوآخم چواہ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فاتح قرار سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی ملاقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے پر زور لوک میلہ 2026 ،بلوچستان پویلین میں صوبے کی ثقافت، روایتی دستکاری اور فنون کا شاندار مظاہرہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، 14 سالہ لڑکی سمیت 5 زخمی گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت دستیاب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پی اے آر سی نے مونگ پھلی کی کاشت کے لیے جدید پریسیژن پلانٹر متعارف کرا دیا ملائیشیا کے جوآخم چواہ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فاتح قرار سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی ملاقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ
کشمیر

باغ کی تحریم شہزاد کی آغا خان بورڈ کے زیر اہتمام قومی مقابلے ”جونیئر سی ای او“ میں دوسری پوزیشن

اے ڈی سی ریونیو سرگودھا کی زیرِ صدارت تنازعات کمیٹی کا اجلاس ، 22 کیسز ٹریبونل کو بھجوانے کی منظوری

باغ۔ 24 نومبر (اے پی پی):باغ کی باصلاحیت طالبہ تحریم شہزاد نے قومی سطح پر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے پورے پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ آغا خان بورڈ کراچی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے قومی مقابلے ”جونیئر سی ای او“ میں شاندار کامیابی حاصل کرکے تحریم شہزاد نے نہ صرف باغ بلکہ پورے آزاد کشمیر کا نام روشن کر دیا۔ ان کی اس کامیابی کو علاقے کے لیے ایک بڑا اعزاز اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس قومی مقابلے میں پاکستان بھر سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، جہاں انہیں اپنے تخلیقی کاروباری تصورات، جدید منصوبوں اور منفرد آئیڈیاز پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ شرکاء کے منصوبوں کا ماہر ججز کے پینل نے مختلف معیارات پر جائزہ لیا اور ان کی کارکردگی کی بنیاد پر پوزیشنز کا تعین کیا۔اس اہم قومی مقابلے میں باغ گرامر سکول باغ کی چار طالبات نے شرکت کی، جن میں جماعت ہشتم کی ہونہار طالبہ تحریم شہزاد نے اپنی ذہانت، تخلیقی صلاحیت اور جدید سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تحریم شہزاد کی کامیابی کا نمایاں پہلو ان کا تیار کردہ منفرد منصوبہ ”اے آئی کشمیر ٹورازم“ ہے، جس کے تحت انہوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک جدید ٹورازم ایپلی کیشن تیار کی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں پورے کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات، پکنک سپاٹس اور ان سے متعلق معلومات کو یکجا کیا گیا ہے، تاکہ ملک بھر اور دنیا کے مختلف حصوں سے کشمیر آنے والے سیاحوں کو سیاحتی مقامات تک رسائی اور ضروری معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ کم عمری میں اس نوعیت کا جدید اور منفرد منصوبہ پیش کرنا تحریم شہزاد کی تخلیقی صلاحیتوں اور مستقبل کے حوالے سے ان کی مثبت سوچ کا عکاس ہے۔تحریم شہزاد کی اس غیر معمولی کامیابی کو یادگار بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایم ٹی بی سی اور باغ گرامر سکول کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اسلام آباد سے باغ تک ان کے لیے ہیلی کاپٹر رائیڈ کا انتظام کیا گیا، جبکہ باغ میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں ایم ٹی بی سی کی ڈویژنل ریزیڈنٹ مس لورین نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران مقررین نے تحریم شہزاد کو قومی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت، ذہانت، خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی بیٹیاں کسی بھی شعبے میں صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے پیچھے نہیں، انہیں مناسب مواقع، بہتر رہنمائی اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت منوا سکتی ہیں۔مقررین نے کہا کہ آج کے جدید دور میں مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور نئے کاروباری تصورات نوجوان نسل کے لیے ترقی کے بے شمار راستے کھول رہے ہیں۔ تحریم شہزاد نے کم عمری میں کشمیر کی سیاحت کے فروغ کے لیے جو منفرد تصور پیش کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ ان کا منصوبہ مستقبل میں سیاحت کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے باغ گرامر سکول کی انتظامیہ، اساتذہ اور والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تحریم شہزاد کی یہ کامیابی اس حقیقت کا روشن ثبوت ہے کہ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے باصلاحیت طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، کاروبار اور دیگر شعبوں میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)