جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت
خیبر پختونخواہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ای فرد پورٹل اور ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کا اجرا کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ای فرد پورٹل اور ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کا اجرا کردیا

پشاور۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ای فرد پورٹل اور ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کا اجرا کردیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری اب ریونیو دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی بجائے گھر بیٹھے یا قریبی مرکز سے فرد حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر آسان، شفاف اور تیز خدمات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اصلاحات سے زمین کے ریکارڈ سے متعلق خدمات میں رفتار اور شفافیت مزید بہتر ہوگی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو متعلقہ حکام کی جا نب سے بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای فرد پورٹل کے ذریعے شہریوں کو سادہ، محفوظ اور خودکار طریقے سے فرد کے حصول کی سہولت ہوگی۔ فرد کے اجرا کے لیے نادرا ای سہولت مراکز، آفیشل ویب سائٹ سیلف سروس پورٹل اور دستک ایپ کے تین چینلز دستیاب ہوں گے۔بریفنگمیں بتایا گیا کہ نادرا سے بائیومیٹرک تصدیق شدہ صارفین ہی ای فرد ڈائون لوڈ کرسکیں گے۔ فرد کی فیس ون لنک اور ایزی پیسہ کے ذریعے الیکٹرانک طور پر سرکاری خزانے میں جمع ہوگی۔

بریفننگ میں بتایا گیا کہ ادائیگی کے بعد فرد شہری کے اکائونٹ میں محفوظ رہے گی اور کسی بھی وقت دوبارہ ڈائون لوڈ کی جاسکے گی۔ بریفننگ کے مطابق فرد پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے مرکزی اراضی ریکارڈ سے آن لائن تصدیق ممکن ہوگی۔ ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کے ذریعے ریونیو خدمات حاصل کرنے والے شہریوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جائے گا۔ شہریوں کی رائے آواز کی صورت میں ریکارڈ کرکے نظام میں درج کی جائے گی۔

بریفنگ کے مطابق شہری اطمینان کو چار درجات میں ریکارڈ کیا جائے گا، غیر مطمئن شہریوں کی شکایات براہ راست ڈپٹی کمشنر کے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوں گی۔ فیڈ بیک کو اضلاع کی کارکردگی اور شہری اطمینان کی مسلسل نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ شہریوں کی رائے کو ڈپٹی کمشنرز کے ماہانہ اجلاسوں میں کارکردگی کے اہم اشاریے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ بہترین کارکردگی والے اضلاع کی حوصلہ افزائی جبکہ کمزور کارکردگی والے اضلاع سے جواب طلبی ہوگی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈیجیٹل فیڈ بیک کے ذریعے ریونیو خدمات میں تاخیر اور ناقص کارکردگی کی نشاندہی ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اصلاحات زمین سے متعلق شکایات میں کمی اور لینڈ ریکارڈ نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی میں مددگار ہوں گی۔ انہوں نے ڈیجیٹل اصلاحات کے اجرا میں کردار ادا کرنے والے حکام کو خراج تحسین اور تعریفی اسناد سے نوازا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ میں ڈیجیٹل اصلاحات وقت کی اہم ضرورت تھیں، عوام کو آسان اور شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)