جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
گورنر سندھ سے دعوت اسلامی ٹرسٹ کے 7رکنی وفد کی ملاقات راولپنڈی میں ڈینگی کے 37 کیسز کی تصدیق، 12 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈائون، 4 ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ اختتام نہیں بلکہ پاکستان میں ذہنی صحت کے عملی قومی سفر کا آغاز ہے، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل گورنر سندھ سے دعوت اسلامی ٹرسٹ کے 7رکنی وفد کی ملاقات راولپنڈی میں ڈینگی کے 37 کیسز کی تصدیق، 12 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈائون، 4 ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ اختتام نہیں بلکہ پاکستان میں ذہنی صحت کے عملی قومی سفر کا آغاز ہے، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل
قومی خبریں

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پارلیمانی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، دفاعی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین سے ملاقات کے دوران کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جمہوری اقدار، دولتِ مشترکہ کی روایات، دو ایوانی پارلیمانی نظام اور عوامی روابط کو باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد قرار دیا۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی ترقی بالخصوص تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں آسٹریلیا کے کردار کو سراہتے ہوئے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سماجی و معاشی ترقی میں قابلِ قدر خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کو انٹر پارلیمانی سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی ) کے بارے میں آگاہ کیا جس کے وہ بانی چیئرمین ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی انٹر پارلیمانی سپیکرز کانفرنس پاکستان میں، دوسری کمبوڈیا میں منعقد ہوئی جبکہ تیسری کانفرنس فروری 2027ء میں انڈونیشیا میں منعقد ہوگی۔ ملاقات میں انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو ) کی آئندہ صدارت کے انتخاب اور بین الپارلیمانی تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے ایگری ٹیک، قابلِ تجدید توانائی، فن ٹیک، معدنیات، ٹیکسٹائل، آئی ٹی سروسز اور غذائی مصنوعات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں اور چیمبرز آف کامرس کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیم، وظائف، مشترکہ تحقیق، موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمٹنے، سائبر سکیورٹی، بحری سلامتی اور امن کے قیام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے تعمیری سفارتکاری، بین الاقوامی قانون کے احترام اور تنازعات کے پُرامن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کی آسٹریلیا کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں آئی ایس سی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر بھی موجود تھیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)