جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، شرجیل انعام میمن گورنر سندھ کا نیپا میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب ملک بھر کے عوام کیلئے معیاری ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پہلی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، شرجیل انعام میمن گورنر سندھ کا نیپا میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب ملک بھر کے عوام کیلئے معیاری ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پہلی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں
قومی خبریں

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا ہے کہ سچائی اور دیانت داری کسی بھی سرکاری افسر کی بنیادی اور نمایاں خصوصیات ہیں جو موثر عوامی خدمت کی بنیاد فراہم کرتی ہیں، سرکاری اداروں کو مستحکم بنانے اور سروس ڈلیوری کو بہتر کرنے کے لیے اخلاقی اقدار اور ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے 44 افسران میں اسناد بھی تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے زور دیا کہ سرکاری افسران پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دیانت داری، پیشہ ورانہ طرز عمل اور احساس ذمہ داری کے اعلیٰ ترین معیارات برقرار رکھنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کی موثر فراہمی اور اداروں پر عوام کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے افسران کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیپا اسلام آباد عاصم اقبال نے کورس کی کامیاب تکمیل پر افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس افسران کو اعلیٰ اور پیچیدہ ذمہ داریوں سے نمٹنے کے لیے درکار قائدانہ اور انتظامی صلاحیتوں سے آراستہ کرتا ہے۔ انہوں نے شرکا کو تلقین کی کہ وہ تربیت کے دوران حاصل کردہ جدید علم اور مہارتوں کو عملی میدان میں عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بروئے کار لائیں۔تقریب میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) کے ریکٹر سید معظم علی، چیف انسٹرکٹر نیپا اسلام آباد اعجاز باجوہ اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کا بنیادی مقصد سرکاری افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فیصلہ سازی اور انتظامی مہارتوں کو نکھارنا ہے تاکہ وہ گڈ گورننس، ادارہ جاتی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)