جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، شرجیل انعام میمن گورنر سندھ کا نیپا میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب ملک بھر کے عوام کیلئے معیاری ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پہلی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، شرجیل انعام میمن گورنر سندھ کا نیپا میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب ملک بھر کے عوام کیلئے معیاری ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پہلی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں
خیبر پختونخواہ

بینک آف خیبر کا بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھنے کا عزم ، ابتدائی تشخیص کی اہمیت پر زور دیاگیا

بینک آف خیبر کا بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھنے کا عزم ، ابتدائی تشخیص کی اہمیت پر زور دیاگیا

پشاور۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):بینک آف خیبر نے اپنے ملازمین کے لئے پنکٹوبر 2026 کے تحت ایک ماہ پر محیط بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا آغاز کیا۔بینک آ ف خیبر تر جمان کے مطابق مہم کا مقصد ابتدائی تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا اور بروقت طبی معائنہ و علاج کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مہم کا آغاز بینک کے ہیڈ آفس، بینک آف خیبر ٹاور، پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔رواں سال مہم کا موضوع "Many Journeys, One Hope” ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ بریسٹ کینسر سے متاثرہ ہر فرد کا سفر مختلف ہوتا ہے، تاہم بیماری کی علامات کو بروقت پہچاننا اور فوری اقدامات کرنا انتہائی اہم ہے۔

افتتاحی تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن، پشاور کی کنسلٹنٹ ریڈی ایشن آنکولوجسٹ ڈاکٹر زینب جان نے آگاہی سیشن کے دوران ملازمین کو ابتدائی علامات کے بارے میں آگاہ کیا، جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی جنرل سرجری اور فیلو بریسٹ سرجن ڈاکٹر عبیر جہانزیب نے بریسٹ سیلف ایگزامی نیشن کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور ملازمین کے سوالات کے جوابات دیے۔گروپ ہیڈ ہیومن ریسورسز، شعبان بٹ نے کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ بریسٹ کینسر کی وجوہات کیا ہیں، اس سے کیسے بچاؤ ممکن ہے اور بروقت علاج کس طرح زندگیوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک ادارے کی حیثیت سے ہم اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انسانی سرمایہ اور انسانی فلاح و بہبود ہمارے تمام اقدامات کا مرکز ہیں، اور ہم اپنے ساتھیوں، بالخصوص خواتین جو ادارے کے لیے بے پناہ قدر رکھتی ہیں، کی معاونت جاری رکھیں گے۔قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر اورگروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ گل بہار خان نے کہا کہ بریسٹ کینسر پر خصوصی توجہ اس لیے ضروری ہے کہ یہ خواتین کو نسبتاً کم عمری میں بھی متاثر کر سکتا ہے۔ اگرچہ دیگر بیماریاں زیادہ جانیں لے سکتی ہیں، تاہم کم عمری میں بریسٹ کینسر کے اثرات اس بیماری کے بارے میں آگاہی کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے اور بروقت تشخیص زندگیوں کو بچا سکتی ہے۔پنکٹو رہے 2026 کے تحت بینک آف خیبر اپنے ملازمین کو آگاہ رہیں، معائنہ کروائیں، بریسٹ کینسر کے مریضوں کا ساتھ دیں اور امید پھیلائیں کے پیغام کے ذریعے آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد آگاہی کو فروغ دینا، بیماری سے متعلق سماجی ہچکچاہٹ کو کم کرنا اور خواتین کو جسم میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں بروقت طبی مشورہ لینے کی ترغیب دینا ہے، جبکہ یہ اقدام ملازمین کی فلاح و بہبود اور صحت مند و جامع کام کے ماحول کے لیے بینک آف خیبر کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (IARC) کے مطابق، پاکستان میں 2022 کے دوران بریسٹ کینسر کے اندازاً 30,682 نئے کیسز اور 15,552 اموات ریکارڈ کی گئیں، جو اس بیماری سے متعلق آگاہی اور بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)