ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان وزیراعلی پنجاب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد کی ملاقات،چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان وزیراعلی پنجاب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد کی ملاقات،چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت
خیبر پختونخواہ

زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم

زرعی یونیورسٹی پشاور
زرعی یونیورسٹی پشاور

پشاور۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان نے جمعہ کے روز ترقی پانے والے بی ایس اور ٹینیور ٹریک سروسز کے فیکلٹی ممبران میں آفس آرڈرز تقسیم کر دیئے ۔تر جمان زرعی یونیورسٹی پشاور کے مطابق ترقی پانے والے فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بہترین رہنمائی و لیڈرشپ کو سراہا۔ گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی پشاور کے مختلف شعبہ جات میں عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر فیکلٹی ممبران کو ان کے جائز حق سے نوازتے ہوئے اگلے گریڈز میں ترقی دیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان نے ان میں آفس آرڈرز تقسیم کئے۔یہ اہم فیصلے وائس چانسلر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے یونیورسٹی کے 132ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں کئے گئے تھے۔سنڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف فیکلٹی کیڈرز کے ان خالی اسامیوں پر ترقی اور تقرریوں کی منظوری دی گئی جو 2015، 20218، 2021 اور 2023 میں مشتہر کئے گئے تھے۔ اس اقدام سے نہ صرف عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر ملازمین کو ان کا جائز حق ملا ہے بلکہ یونیورسٹی میں میرٹ، شفافیت اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے انتظامیہ کے عزم کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

اجلاس میں مشتہر کئے گئے فیکلٹی کیڈر کے تحت بی ایس پروفیسرز، ٹی ٹی ایس پروفیسرز، بی ایس ایسوسی ایٹ پروفیسرز، ٹی ٹی ایس ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی، جبکہ لیکچرارز کی نئی تقرریاں بھی کی گئیں۔اس موقع پر صدر ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈین پروفیسر ڈاکٹر ہمایون خان اور جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر سید سرتاج عالم نے فیکلٹی ممبران کو ترقی دینے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی قیادت میں یونیورسٹی فیکلٹی ممبران اور ملازمین کی جائز حقوق کی تحفظ، ترقی کے مواقع کی فراہمی اور یونیورسٹی کے انتظامی و تعلیمی امور میں بہتری کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ترقی پانے والے فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر کی بہترین رہنمائی، قائدانہ صلاحیتوں اور ملازم دوست پالیسیوں کو سراہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان نے تمام ترقی پانے والے فیکلٹی ممبران کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کئی سالوں سے ترقی کے منتظر یونیورسٹی فیکلٹی ممبران و دیگر ملازمین کو ان کا جائز حق دلانا ان کے مشن کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے کسی بھی ملازم کی حق تلفی نہیں کی جائے گی اور ہر ملازم کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان نے کہا کہ یونیورسٹی میں ترقیوں اور دیگر معاملات میں میرٹ، شفافیت، انصاف اور متعلقہ قواعد و ضوابط کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو ملازمین اپنی ترقی کے جائز حق کے منتظر ہیں، ان کے معاملات کو قواعد کے مطابق آگے بڑھانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیکلٹی ممبران یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی نظام کا اہم حصہ ہیں ان کے جائز حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی معیار اور انتظامی امور میں بھی بہتری آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور کو ایک مضبوط، مؤثر، شفاف اور ترقی پسند ادارہ بنانے کے لئے تمام شعبہ جات اور ملازمین کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور دیگر ملازمین کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ادارے کو مزید مستحکم اور قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام دلانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ترقی پانے والے فیکلٹی ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو مزید محنت، لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ ادا کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی پشاور کی تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)