جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت
قومی خبریں

وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت

وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جمعہ کو وزارت سے جاری بیان کے مطابق دو روزہ سمٹ یکم اور 2 اکتوبر کو منعقد ہوئی جس میں قومی و بین الاقوامی ماہرینِ ذہنی صحت، پالیسی سازوں، ترقیاتی شراکت داروں، اقوامِ متحدہ کے اداروں، جامعات، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

سمٹ کے دوران پاکستان میں ذہنی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، معیاری ذہنی صحت کی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے، پائیدار مالی معاونت، کمیونٹی بیسڈ ذہنی صحت کی خدمات کے فروغ اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ ذہنی صحت کی سہولیات کو پرائمری ہیلتھ کیئر اور تعلیمی اداروں تک وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کے شعبے سے وابستہ افرادی قوت کو مضبوط بنایا جائے جس میں سکول سائیکالوجسٹس بھی شامل ہیں۔

شرکاء نے وفاقی، صوبائی اور علاقائی سطح پر مربوط اقدامات کے ذریعے بچوں، نوجوانوں، خواتین اور معاشرے کے کمزور و محروم طبقات سمیت تمام افراد کے لئے قابلِ رسائی، سستی اور معیاری ذہنی صحت کی سہولیات یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے اور معاشرے میں مجموعی فلاح و بہبود کے فروغ کے لئے ایک مربوط، جامع اور عوام مرکوز حکمتِ عملی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا اختتام پاکستان میں ایک مضبوط، مؤثر، پائیدار اور ہر فرد کے لئے قابلِ رسائی ذہنی صحت کے نظام کے قیام کے لئے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)