جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت
بلوچستان

جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل

گورنربلوچستان

کوئٹہ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہور کی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا سیاسی نظام ہے، ہم حکومت کو ہر سطح پر مضبوط کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں، اس وقت نوجوانوں کو اپنے قریب لانا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ازحد ضروری ہے، نوجوان ہی ملک و قوم کا اصل سرمایہ ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ انہیں معیاری تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل مہارتیں سکھائی جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی وزرا میر عاصم کرد گیلو، نور محمد دومکی، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل اور پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے کہ وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں، سماجی انصاف کو مضبوط بنائیں اور شہریوں کے آئینی حقوق و اختیارات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ نومنتخب عوامی نمائندوں پر سیاسی و سماجی اعتبار سے اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ انہیں معاشرے میں تقسیم اور فاصلے پیدا کرنے کی بجائے قومی اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے عملی اور شعوری کوششیں کرنی ہوں گی۔ عوامی نمائندے اپنے انتخابی حلقوں میں بالخصوص اس خاموش اکثریت کی مؤثر آواز بنیں جو اپنے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی خاطر خود بھرپور انداز میں آواز بلند نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی معاشی پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجے میں ملک معاشی مشکلات سے نکلنے کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشی استحکام کو عوامی خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے کاروباری، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے اور عام شہریوں کیلئے روزگار اور معاشی مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔

گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کا انحصار صرف حکومتی اداروں پر نہیں بلکہ عوامی نمائندوں کے طرزِ عمل، سیاسی برداشت، شفافیت اور عوام سے مسلسل رابطے پر بھی ہے۔ منتخب نمائندے اگر اپنے حلقوں کے مسائل کو ترجیح دیں اور اجتماعی اہداف اور مفادات کو مقدم رکھیں تو اس سے نہ صرف جمہوری ادارے مستحکم ہوں گے بلکہ عوام کا نظامِ حکومت پر اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)