جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت
قومی خبریں

پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری

پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی اور پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن کے شریک چیئرمین سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ زراعت، غذائی تحفظ، توانائی، سیاحت اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔جمعہ کوروسی خبر رساں ادارے سپوتنک کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے ہر موقع سے استفادہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورروس کے درمیان قریبی تعلقات میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کا تعاون علاقائی امن، سلامتی اور معاشی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔اویس لغاری نے پاکستان اور روس کےبین الحکومتی کمیشن کودوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں پیشرفت کے لئے مؤثر فورم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے وزیر توانائی سرگئی تسویلیف کے ساتھ اس کمیشن کی مشترکہ سربراہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت، غذائی تحفظ، توانائی،سیاحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، نئے ریل رابطوں اور پاکستان کی بین الاقوامی شمال-جنوب ٹرانسپورٹ راہداری میں شمولیت سے باہمی تجارت کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سےپاکستان کے دوٹوک مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کے آبی حقوق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو اعلانِ جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔ انہوں نے تنازعات کے حل کے لئے معاہدے میں طے شدہ طریقہ کار سے رجوع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کے وسیع تر نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)