منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری کھیپ تقسیم،ترجمان پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری کھیپ تقسیم،ترجمان پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین
قومی خبریں

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد افضل خان نیازی نے اپنے بڑے بھائی مطیع اللہ خان مرحوم کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے نمازِ جنازہ میں شرکت اور تعزیت کے لئے آنے والے تمام معززین، افسران اور اہل علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس کٹھن گھڑی میں شریک ہو کر ان کا حوصلہ بڑھانے والے تمام احباب کے بے حد مشکور ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے رانا خرم سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ رانا عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر گل صنوبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیگریٹڈ بارڈر سکیورٹی سسٹم، انسپکٹر کیانی اور ریٹائرڈ افسر ایف آئی اے محمد افضل خان سمیت دیگر محکمانہ افسران ،وزیرِ اعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ کے کزن حامد شاہ، ناروے کے معروف بزنس مین راجہ سجاد، سابق ایس ایس پی لیاقت خان نیازی، معزز جوڈیشل افسران، سیشن ججز اور سول ججز صاحبان سمیت اسلام آباد اور دور دراز کے علاقوں سے تشریف لانے والی تمام سیاسی، سماجی، تجارتی و صحافتی شخصیات اور برادری کے معزز بزرگوں نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر اظہار تعزیت کی۔

محمد افضل خان نیازی نے تمام دوست احباب، اہل علاقہ اور برادری کے افراد سے اپیل کی کہ وہ مرحوم بھائی مطیع اللہ خان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر زندگی میں جانے انجانے میں مرحوم سے کسی بھائی کی کوئی دل آزاری یا رنجش ہوئی ہو تو وہ رضائے الٰہی کی خاطر انہیں معاف فرما دیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)