منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری کھیپ تقسیم،ترجمان پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری کھیپ تقسیم،ترجمان پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین
تجارتی خبریں

سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی

فاطمہ فرٹیلائزر
فاطمہ فرٹیلائزر

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فیز ون کمپٹیشن جائزہ کے بعد فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ایگری ٹیک لمیٹڈ کے شیئرز کے حصول کے ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔ یہ شیئرز پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ذریعے 2023ء اور 2024ء میں دو مراحل میں حاصل کئے گئے۔ سی سی پی نے دونوں ٹرانزیکشنز کے ذریعے حاصل کی گئی مجموعی شیئر ہولڈنگ کا جائزہ لیا۔کمیشن نے یوریا اور ایس ایس پی کو متعلقہ پراڈکٹ مارکیٹس اور پاکستان کو متعلقہ جغرافیائی مارکیٹ قرار دیا۔

جائزے میں یوریا مارکیٹ میں دونوں کمپنیوں کے کاروبار میں افقی اشتراک سامنے آیا جبکہ ایس ایس پی میں فاطمہ فرٹیلائزر کا کوئی مارکیٹ شیئر نہیں تھا۔جائزہ کے دوران فاطمہ فرٹیلائزر نے کمیشن کو بتایا کہ وہ ایگری ٹیک میں اپنی مکمل شیئر ہولڈنگ فروخت کر چکی ہے اور کمپنی کا کنٹرول حاصل کرنے کا مزید کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔سی سی پی نے قرار دیا کہ ٹرانزیکشن سے کمپٹیشن میں نمایاں کمی، مارکیٹ میں داخلے کی رکاوٹیں یا بالادست پوزیشن قائم یا مضبوط ہونے کا خدشہ نہیں چنانچہ کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ 2010ء کے تحت ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)