منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری کھیپ تقسیم،ترجمان پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری کھیپ تقسیم،ترجمان پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین
تجارتی خبریں

سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ

سازگار انجینئرنگ ورکس
سازگار انجینئرنگ ورکس

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 22.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی مجموعی فروخت 10 ہزار 872 یونٹس ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 8 ہزار 903 یونٹس تھی۔

اس طرح کمپنی کی مجموعی فروخت میں 22.1 فیصد اضافہ ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے فور ویلرز کی فروخت 3 ہزار 137 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 3 ہزار 557 یونٹس کے مقابلے میں 11.8 فیصد کم ہے۔دوسری جانب کمپنی کے تھری ویلرز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زیر جائزہ مدت کے دوران تھری ویلرز کی فروخت 7 ہزار 735 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5 ہزار 346 یونٹس کے مقابلے میں 44.7 فیصد زیادہ ہے۔

اس طرح پہلی سہ ماہی کے دوران سازگار انجینئرنگ ورکس کی مجموعی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ بنیادی طور پر تھری ویلرز کی فروخت میں 44.7 فیصد اضافے کے باعث ہوا جبکہ فور ویلرز کی فروخت میں 11.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)