بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی امریکہ اور ایران کے درمیان امن کے قیام میں مدد کے لئے پاکستان کی کوششوں ، افغان مہاجرین کی میزبانی اور امن مشن میں کردار کی تعریف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت بجلی کے شعبے کے ریگولیٹری نظام سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ، اصلاحاتی تجاویز کا جائزہ لیا نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال کی روک تھام، ہتھیاروں کی دوڑ اور کشیدگی میں اضافے کے خطرات کو کم کرنے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری یقینی بنانے پر زور نوجوانوں کوفیصلہ سازی، جمہوری اقدار اور پارلیمانی نظام کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اہم ہے، گورنر بلوچستان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی مالیات سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، ترجیحی شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا سردارسلیم حیدرخان کا سکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان اور مستونگ میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں،دھرنوں کی سیاست سے ملک کا امیج خراب نہیں ہونے دیں گے،سردار سلیم حیدر خان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ ،لورالائی اورحب میں کارروائیاں ، 17فوڈ یونٹس کو جرمانہ، 15کو اصلاحی نوٹسز جاری اسلام آباد پر لشکر کشی روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، دارالحکومت کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، خواجہ محمد آصف فیڈرل بورڈ نے ایچ ایس ایس سی سطح پر رجسٹریشن ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی سٹیٹ بینک نے مالی شمولیت انڈیکس کے نتائج برائے 2025ء جاری کر دیئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے والے پہلے آئین پڑھیں ، احمد کنڈی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی امریکہ اور ایران کے درمیان امن کے قیام میں مدد کے لئے پاکستان کی کوششوں ، افغان مہاجرین کی میزبانی اور امن مشن میں کردار کی تعریف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت بجلی کے شعبے کے ریگولیٹری نظام سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ، اصلاحاتی تجاویز کا جائزہ لیا نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال کی روک تھام، ہتھیاروں کی دوڑ اور کشیدگی میں اضافے کے خطرات کو کم کرنے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری یقینی بنانے پر زور نوجوانوں کوفیصلہ سازی، جمہوری اقدار اور پارلیمانی نظام کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اہم ہے، گورنر بلوچستان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی مالیات سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، ترجیحی شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا سردارسلیم حیدرخان کا سکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان اور مستونگ میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں،دھرنوں کی سیاست سے ملک کا امیج خراب نہیں ہونے دیں گے،سردار سلیم حیدر خان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ ،لورالائی اورحب میں کارروائیاں ، 17فوڈ یونٹس کو جرمانہ، 15کو اصلاحی نوٹسز جاری اسلام آباد پر لشکر کشی روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، دارالحکومت کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، خواجہ محمد آصف فیڈرل بورڈ نے ایچ ایس ایس سی سطح پر رجسٹریشن ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی سٹیٹ بینک نے مالی شمولیت انڈیکس کے نتائج برائے 2025ء جاری کر دیئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے والے پہلے آئین پڑھیں ، احمد کنڈی
قومی خبریں

پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو

ریسکیو 1122 ہری پور
ریسکیو 1122 ہری پور

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1456ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 725افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان ریسکیوکے مطابق 957معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 942ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور، 539مسافراور213پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ283ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت353متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان98حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 84حادثات میں 99متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل1694متاثرین میں 1334مرد اور360خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 265افراد کی اوسط عمر18سال سے کم913افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ516زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1586موٹرسائیکلز،96آٹورکشے،160کاریں،34وین،11مسافر بسیں،38ٹرک اور74دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)