منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری کھیپ تقسیم،ترجمان پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری کھیپ تقسیم،ترجمان پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین
بین الاقوامی خبریں

دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین

چین نے کہا ہے
چین نے کہا ہے

اقوام متحدہ۔6اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے اور انسداد دہشت گردی کے نام پر دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب سون لئی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سکستھ کمیٹی میں ’’بین الاقوامی دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے مطابق سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں اور اقوام متحدہ کی عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے اور سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں اور افراد کی مخالفت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی دہشت گردی کے حوالے سے ایک جامع کنونشن کی تیاری کو آگے بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔ چین انسداد دہشت گردی کو سیاسی رنگ دینے اور اسے آلہ کے طور پر استعمال کرنے کی شدید مخالفت کرتا ہے، دوہرے معیار اور امتیازی رویوں کی مخالفت کرتا ہے، دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کے نام پر دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کی بھی مخالفت کرتا ہے۔ چینی مندوب نے کہا کہ چین دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ ’’مشرقی ترکستان اسلامی تحریک‘‘ سمیت دہشت گرد قوتوں کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور بلوچ لبریشن آرمی اور اس کی مجید بریگیڈ سمیت دہشت گرد تنظیموں کو جلد پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)