منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری کھیپ تقسیم،ترجمان پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ سی سی پی نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری کھیپ تقسیم،ترجمان پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین
قومی خبریں

وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون ، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان اسٹیفن ڈائوٹی (Stephen Doughty )نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کے تحفظ، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانوی وفد کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ خصوصی طور پر اٹھایا اور اس کے پاکستان کی زراعت، غذائی تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی پر اثرات پر روشنی ڈالی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی بڑی آبادی زراعت سے وابستہ ہے جبکہ پنجاب ملک کا غذائی مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل کا تحفظ پاکستان کی معیشت، غذائی تحفظ اور عوامی زندگی سے براہِ راست منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی معاہدے کے طے شدہ طریقہ کار سے ماورا اقدام ہے اور پانی کے معاملات کو بین الاقوامی قانون اور موجود معاہداتی فریم ورک کے تحت حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈائوٹی نے پانی سے متعلق مسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں تعاون اور رابطہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل زراعت، انسانی سلامتی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں سے براہِ راست منسلک ہیں۔ملاقات میں بچوں کے جنسی استحصال، انسانی اسمگلنگ اور جبری شادیوں سمیت خواتین اور بچوں کو استحصال سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر نے اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے کئے گئے قانونی اور انتظامی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے اہم قانون سازی کی گئی ہے اور شادی کی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادیوں کے اندراج کے نظام کو قومی ڈیٹا بیس سے منسلک کرنے پر بھی کام جاری ہے جس کے ذریعے شادی کے اندراج کے وقت عمر کی تصدیق کو مؤثر بنایا جا سکے گا اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام بروقت کارروائی کر سکیں گے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے انسانی سمگلنگ اور متعلقہ جرائم کی روک تھام کے لئے امیگریشن، ایئرپورٹ سکریننگ اور پری ویزا کلیئرنس سروسز کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مجرمانہ ریکارڈ اور متعلقہ معلومات تک رسائی کے نظام کو مرکزی اور خودکار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ باہمی انتظامات کے تحت متعلقہ ممالک کے ساتھ معلومات کا مؤثر اور بروقت تبادلہ ممکن بنایا جا سکے۔دونوں جانب سے انسانی حقوق، خواتین و بچوں کے تحفظ، انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)