منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر
قومی خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے ممتاز ’’ہال آف فیم‘‘ میں شامل کیے جانے پر چیئرمین سینیٹ کی مبارکباد

:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے آرمڈ فورسز سٹاف کالج کے ممتاز ’’ہال آف فیم‘‘ میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیے جانے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔

منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کا یہ ممتاز بین الاقوامی اعزاز ملنا ان کی مثالی قیادت، تزویراتی بصیرت، بہادری اور قومی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کا بھی مظہر ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت کا عالمی سطح پر اعتراف ملک کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور عالمی برادری میں پاکستان کے ایک باوقار اور ذمہ دار ملک کی حیثیت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ملائیشیا کے دوران دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مقاصد پر استوار ہیں، جو تزویراتی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممتاز اعزاز عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور ملائیشیا کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)