ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان اے سی سی جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم کا اے آئی ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری پر زور سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا ایشین گیمز: پاکستان سکواش مینز ٹیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس،کنٹریکٹر کو تقریباً 5 ارب روپے کا اضافی موبلائزیشن ایڈوانس جاری کرنے اور داسواسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے حوالہ سے معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھجوانے کا فیصلہ بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان اے سی سی جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم کا اے آئی ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری پر زور سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا ایشین گیمز: پاکستان سکواش مینز ٹیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس،کنٹریکٹر کو تقریباً 5 ارب روپے کا اضافی موبلائزیشن ایڈوانس جاری کرنے اور داسواسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے حوالہ سے معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھجوانے کا فیصلہ بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان
قومی خبریں

ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا

ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل اور متعدد دکانوں کو سیل کر دیا ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیاں ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام سب ڈویژنز میں کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اےاسسٹنٹ کمشنر آئی نائن نے 33 کلو پلاسٹک بیگز قبضے میں لیے اور 23 افراد کو گرفتار اور 2 دکانیں سیل کیں۔

اے سی نیلور نے کھنہ و شہزاد ٹائون میں کارروائیوں کے دوران 15 افراد کو گرفتار اور 20 کلو پلاسٹک بیگز برآمد کرتے ہوئے دونوں دکانوں کو سیل کر دیا۔ اے سی رورل نے ہمک و لوہی بیر میں کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد گرفتار کیے 30 کلو بیگز برآمد کیے۔اے سی سٹی کی کارروائیوں میں 18 گرفتاریاں اور 10 کلو بیگز قبضے میں لیے گئے۔ اے سی پوٹھوہار نے 4 گرفتاریاں 140 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لیے۔

اے سی پوٹھوہار کی جانب سے گزشتہ ہفتہ کارروائیوں میں بھی 200 کلو گرام پلاسٹک بیگز کو مارکیٹ سے ہٹایا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی کے دوران اے سی سیکرٹریٹ نے 10 افراد گرفتار، دو دکانیں سیل اور 30 کلو بیگز برآمد کیے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پلاسٹک بیگز کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پلاسٹک بیگز کے خلاف رپورٹ پیش کریں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)