ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان وزیراعلی پنجاب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد کی ملاقات،چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان وزیراعلی پنجاب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد کی ملاقات،چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت
تجارتی خبریں

بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان

بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان کیاہے۔جمعہ کو یہاں جاری بیان میں ترجمان سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان مسرت کا باعث ہے، اس کے ذریعے درخواست گزاروں کو اپنی جدت پسند مالی خدمات کو عملی طور پر جانچنے کا موقع ملے گا جبکہ سٹیٹ بینک کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے تقاضوں کے مطابق ضوابطی ماحول کو مزید بہتر اور جدید بنانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے بتایاکہ سٹیٹ بینک کے وژن 2028 کے مطابق سٹیٹ بینک نے اگست 2025 میں ریگولیٹری سینڈ باکس متعارف کرایا تھا اور جون 2026 میں اس کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ دوسرے گروپ کے اعلان کے ساتھ سٹیٹ بینک ڈیجیٹل مالی خدمات کے معاون نظام میں ذمہ دارانہ جدت طرازی کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ صارفین کے تحفظ اور مالی استحکام کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

دوسرے گروپ کے لئے سٹیٹ بینک ایسی درخواستوں پر غور کرے گا جن میں مالی خدمات میں اے آئی ،ادائیگیوں میں جدت طرازی ، ٹیکنالوجی کی حامل ترسیلات زر کی آمد ، اور کھلا موضوع میں نیکٹس جنریشن کی مالی خدمات پرتوجہ مرکوزہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ دوسرے گروپ میں شرکت کے لئے درخواستیں 30 نومبر 2026 تک ای میل کے ذریعے regulatory.sandbox@sbp.org.pk پر بھیجی جا سکتی ہیں۔

اس میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور مذکورہ موضوعات پر جدت پسند مالی خدمات کی حامل فرموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس کے لئے درخواست دیں۔ صرف وہی تجاویز زیرِ غور لائی جائیں گی جو مذکورہ موضوعات کے دائرہ کار میں شامل ہوں ۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)