منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
زیر گردش کرنسی، زر وسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ اکتوبر میں بینکوں کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ، ڈپازٹس میں کمی ریکارڈ پی ڈی ایم اے کا جنوبی پنجاب میں خشک سالی کے خدشہ بارے الرٹ جاری،متعلقہ محکموں کومراسلہ ارسال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 31 پوائنٹس بڑھ گیا واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہیکرز اور دھوکے بازوں سے محفوظ بنانے کے لیے نیشنل سرٹ کی خصوصی آگاہی مہم، شہریوں کے لیے 5 منٹ کا حفاظتی فارمولا جاری عالمی منڈیوں میں خام تیل، سونا، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پاکستانی خلاباز کی چینی خلائی مشن میں شرکت انسان بردار خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلابازوں کی پہلی مشترکہ خلائی پرواز ہوگی،چین وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس سٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں بطور رکن شامل کیے جانے پر مبارکباد شمالی امریکہ کے ساتھ پاکستان کی دوطرفہ تجارت میں 17.9 فیصد اضافہ محکمہ زراعت کاکاشتکاروں کو گندم کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت ،تاخیر کی صورت میں شرح بیج60کلوفی ایکڑ رکھنے کی ہدایت چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا چارسدہ کے علاقے تنگی میں پولیس اہلکار اور ان کے والد کی شہادت پرتعزیت کا اظہار وزارت صحت نے ملک بھر میں جعلی ادویات کی روک تھام کے لیےD2 بار کوڈ کے نفاذ پر عمل درآمد شروع کر دیا زیر گردش کرنسی، زر وسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ اکتوبر میں بینکوں کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ، ڈپازٹس میں کمی ریکارڈ پی ڈی ایم اے کا جنوبی پنجاب میں خشک سالی کے خدشہ بارے الرٹ جاری،متعلقہ محکموں کومراسلہ ارسال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 31 پوائنٹس بڑھ گیا واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہیکرز اور دھوکے بازوں سے محفوظ بنانے کے لیے نیشنل سرٹ کی خصوصی آگاہی مہم، شہریوں کے لیے 5 منٹ کا حفاظتی فارمولا جاری عالمی منڈیوں میں خام تیل، سونا، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پاکستانی خلاباز کی چینی خلائی مشن میں شرکت انسان بردار خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلابازوں کی پہلی مشترکہ خلائی پرواز ہوگی،چین وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس سٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں بطور رکن شامل کیے جانے پر مبارکباد شمالی امریکہ کے ساتھ پاکستان کی دوطرفہ تجارت میں 17.9 فیصد اضافہ محکمہ زراعت کاکاشتکاروں کو گندم کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت ،تاخیر کی صورت میں شرح بیج60کلوفی ایکڑ رکھنے کی ہدایت چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا چارسدہ کے علاقے تنگی میں پولیس اہلکار اور ان کے والد کی شہادت پرتعزیت کا اظہار وزارت صحت نے ملک بھر میں جعلی ادویات کی روک تھام کے لیےD2 بار کوڈ کے نفاذ پر عمل درآمد شروع کر دیا
قومی خبریں

سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے انعقاد سے متعلق سامنے آنے والی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے انعقاد میں شفافیت اور فیئر پلے سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی متعدد شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ عوامی نمائندوں کی جانب سے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ حکومت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور ایم ڈی کیٹ منعقد کرنے والی یونیورسٹی مل کر امتحان کے انعقاد سے متعلق شکایات کا جائزہ لیں گے۔امتحانی مراکز کے نتائج، حاصل کردہ نمبرز، فیصد اور پاس ریٹ کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔ مختلف امتحانی مراکز کے نتائج میں غیر معمولی طور پر زیادہ نمبرز یا نمایاں فرق کی بھی جانچ کی جائے گی۔وزارت صحت کے مطابق حاضری شیٹس، سیٹنگ پلان، امتحانی مراکز کا ریکارڈ اور نتائج کا ڈیٹا انکوائری کا حصہ ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگی، غیر مجاز معاونت، جعل سازی، سوالات کے افشاء اور انتظامی غفلت سے متعلق شکایات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کسی تکنیکی خرابی یا دیگر بے ضابطگی کے باعث امتحان متاثر ہونے کی صورت میں ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔وزارت صحت کے مطابق پی ایم ڈی سی امتحان کے انعقاد اور نتائج مرتب کرنے سے متعلق تمام متعلقہ ریکارڈ بھی فراہم کرے گا تاکہ شکایات کا شفاف اور جامع جائزہ لیا جا سکے۔وفاقی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ایم ڈی کیٹ 2026 سے متعلق انکوائری رپورٹ 15 روز کے اندر وزارت صحت کو پیش کی جائے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)