اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چارسدہ کے علاقے تنگی میں پولیس اہلکار اور ان کے والد کی شہادت پرتعزیت کا اظہار کیاہے۔ بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روبینہ خالد نے کہا کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، شہداکی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔سینیٹر روبینہ خالد نے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداکو جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



