ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان اے سی سی جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم کا اے آئی ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری پر زور سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا ایشین گیمز: پاکستان سکواش مینز ٹیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس،کنٹریکٹر کو تقریباً 5 ارب روپے کا اضافی موبلائزیشن ایڈوانس جاری کرنے اور داسواسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے حوالہ سے معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھجوانے کا فیصلہ بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان اے سی سی جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم کا اے آئی ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری پر زور سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا ایشین گیمز: پاکستان سکواش مینز ٹیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس،کنٹریکٹر کو تقریباً 5 ارب روپے کا اضافی موبلائزیشن ایڈوانس جاری کرنے اور داسواسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے حوالہ سے معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھجوانے کا فیصلہ بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان
کھیل کی خبریں

ایشین گیمز: پاکستان سکواش مینز ٹیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

ایشین گیمز: پاکستان سکواش مینز ٹیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 میں پاکستان نے سکواش مینز ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔گولڈ میڈل کے لئے کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔فائنل کے پہلے مقابلے میں ملائیشیا کے امیشین راج چندرن نے پاکستان کے ناصر اقبال کو 3-1 سے شکست دی۔ امیشین راج نے 8-11 سے پہلا گیم ہارنے کے بعد زبردست کم بیک کیا اور اگلے تین گیمز 11-3، 11-6، 11-4 سے جیت لیے۔

یہ میچ 41 منٹ تک جاری رہا۔دوسرے سنسنی خیز مقابلے میں ملائیشیا کے ایان یو نگ نے پاکستان کے نور زمان کو 5 گیمز کے سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرایا۔ نور زمان نے 2-1 کی برتری حاصل کی تھی مگر حریف کھلاڑی نے 11-4 اور 11-5 سے آخری دو گیمز جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ 53 منٹ جاری رہا۔

ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے سکواش میں مجموعی طور پر مینز انفرادی ایونٹ میں 2 کانسی کے تمغے جبکہ مینز ٹیم ایونٹ میں ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان نے ایشین گیمز سکواش مقابلوں میں مجموعی طور پر 3 تمغے حاصل کئے۔ قوم کی جانب سے اسکواش ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)