ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان اے سی سی جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم کا اے آئی ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری پر زور سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا ایشین گیمز: پاکستان سکواش مینز ٹیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس،کنٹریکٹر کو تقریباً 5 ارب روپے کا اضافی موبلائزیشن ایڈوانس جاری کرنے اور داسواسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے حوالہ سے معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھجوانے کا فیصلہ بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان اے سی سی جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم کا اے آئی ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری پر زور سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا ایشین گیمز: پاکستان سکواش مینز ٹیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس،کنٹریکٹر کو تقریباً 5 ارب روپے کا اضافی موبلائزیشن ایڈوانس جاری کرنے اور داسواسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے حوالہ سے معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھجوانے کا فیصلہ بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان
کھیل کی خبریں

محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان اے سی سی

محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان اے سی سی

لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ محسن نقوی پہلے سے طے شدہ مصروفیات اور کمٹمنٹس کے باعث ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل ڈے پر موجود نہیں ہوں گے۔

اے سی سی کے مطابق صدر محسن نقوی نے ایشین گیمز میں شریک تمام ٹیموں، بالخصوص میڈلز حاصل کرنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے کامیابی کی دعا بھی کی۔ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے کل ہفتہ کے روز مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا، جس میں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کا گولڈ میڈل دا ئوپر ہوگا۔فائنل سے قبل کانسی کے تمغے کے لیے بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان برائونز میڈل کا میچ صبح 5 بجے کھیلا جائے گا۔یوں ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کا آخری روز شائقین کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہوگا، جہاں پہلے برائونز میڈل کے لیے بنگلادیش اور سری لنکا جبکہ اس کے بعد گولڈ میڈل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)