ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ ٹیکسٹائل صنعت پاکستان کی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، ہارون اختر خان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور گندم سیزن کےلیے کسانوں کی تیاریاں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی سی جی اے نےکپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،کپاس کی آمد گزشتہ سال سے زائد ،شرحِ اضافہ 5.39 فیصد رہا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمدنجیب خان سے حریت کانفرنس کےوفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان کا پلندری کے پہلے دورے پر کہوٹہ میں شاندار استقبال پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی ٹیم رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، حکومت صنعتی مسابقت اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہارون اختر خان وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ ٹیکسٹائل صنعت پاکستان کی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، ہارون اختر خان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور گندم سیزن کےلیے کسانوں کی تیاریاں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی سی جی اے نےکپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،کپاس کی آمد گزشتہ سال سے زائد ،شرحِ اضافہ 5.39 فیصد رہا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمدنجیب خان سے حریت کانفرنس کےوفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان کا پلندری کے پہلے دورے پر کہوٹہ میں شاندار استقبال پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی ٹیم رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، حکومت صنعتی مسابقت اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہارون اختر خان وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کھیل کی خبریں

کپتان لاہور قلندر کی نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات

کپتان لاہور قلندر کی نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):کپتان لاہور قلندر شاہین شاہ آفریدی کی نوجوان کھلاڑیوں سے خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے ان کھلاڑیوں سے گفتگو کی جو ڈومیسٹک سیزن کے لیے زمبابوے کا سفر کرنے والی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ ملاقات کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں، کھیل کے دوران دبائو سے نمٹنے اور اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد رکھنے کے حوالے سے قیمتی مشورے دیئے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کا دورہ ان کے لیے اپنی صلاحیتیں منوانے اور سیکھنے کا ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو محنت، نظم و ضبط اور کھیل پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنے کی تلقین کی اور اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔خصوصی نشست کے دوران نوجوان کھلاڑیوں نے بھی شاہین شاہ آفریدی سے گفتگو کی اور ان کے تجربات سے استفادہ کیا۔ شاہین کی جانب سے دی جانے والی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے نوجوان کرکٹرز کے اعتماد میں اضافہ کیا، جو آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کارکردگی کے ذریعے خود کو ثابت کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ یہ خصوصی ملاقات مستقبل کے کرکٹ ٹیلنٹ کی رہنمائی اور انہیں اعلی سطح کی کرکٹ کے لیے تیار کرنے کی ایک مثبت کاوش قرار دی جا رہی ہے۔ آفریدی نے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زمبابوے کے دورے کے دوران اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)