اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
امریکا میں 6 افراد کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ لاپتہ ایشین گیمز 2026،پوری پول بون سن اور یو زیڈی ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار کینیا، متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم ، 17 افراد ہلاک لاہور ٹریفک پولیس کا جان لیوا حادثات میں ملوث گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس، روٹ پرمٹس اور ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے کا حکم انگلش پریمیئر لیگ ،مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پاک ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر، ریٹائرمنٹ کا اعلان لاہور ٹریفک پولیس کاون ویلرز اور ہیوی بائیکرز کے خلاف کریک ڈائون سٹار فٹبالر لیونل میسی ارجنٹائن کی جانب سے اپنا الوداعی میچ 6 اکتوبر کوکھیلیں گے پہلا واٹر ریگولیشن ایکسچینج یکم نومبر کوسعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا سعودی عرب مسلسل چوتھے سال کھجوروں کی برآمدات میں سرفہرست ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور نوویک جوکووچ چائنا اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل سائبر خطرات میں اضافہ، نیٹ ورک اور ڈیٹا سکیورٹی ماہرین کی طلب بڑھ رہی ہے، حنا سیف امریکا میں 6 افراد کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ لاپتہ ایشین گیمز 2026،پوری پول بون سن اور یو زیڈی ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار کینیا، متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم ، 17 افراد ہلاک لاہور ٹریفک پولیس کا جان لیوا حادثات میں ملوث گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس، روٹ پرمٹس اور ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے کا حکم انگلش پریمیئر لیگ ،مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پاک ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر، ریٹائرمنٹ کا اعلان لاہور ٹریفک پولیس کاون ویلرز اور ہیوی بائیکرز کے خلاف کریک ڈائون سٹار فٹبالر لیونل میسی ارجنٹائن کی جانب سے اپنا الوداعی میچ 6 اکتوبر کوکھیلیں گے پہلا واٹر ریگولیشن ایکسچینج یکم نومبر کوسعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا سعودی عرب مسلسل چوتھے سال کھجوروں کی برآمدات میں سرفہرست ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور نوویک جوکووچ چائنا اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل سائبر خطرات میں اضافہ، نیٹ ورک اور ڈیٹا سکیورٹی ماہرین کی طلب بڑھ رہی ہے، حنا سیف
بین الاقوامی خبریں

پہلا واٹر ریگولیشن ایکسچینج یکم نومبر کوسعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا

پہلا واٹر ریگولیشن ایکسچینج یکم نومبر کوسعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا

ریاض ۔4اکتوبر (اے پی پی):سعودی واٹر اتھارٹی کے زیر اہتمام پہلا واٹر ریگولیشن ایکسچینج یکم نومبر کو دارالحکومت ریاض میں ہوگا جس میں چار انٹرنیشنل آرگنائزیشنز اور 25 بین الاقوامی ریگولیٹری اداروں کے نمائندوں کے ساتھ انڈسٹری ماہرین اور فیصلہ ساز ایسے ریگولیٹری فریم ورک پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

اس ایونٹ کا انعقاد انٹرنیشنل ڈی سیلی نیشن اینڈ ری ویوز ایسوسی ایشن کی سٹریٹیجک شراکت داری سے کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے ریگولیٹری فریم ورک کو فروغ دیا جا سکے جو پانی کی خدمات کی کارکردگی اور پائیداری کو بہتر بنانے کے ساتھ مستقبل کی ضروریات کے لیے شعبے کی تیاری کو مضبوط کرے۔یہ ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جہاں ریگولیٹری مہارت کا تبادلہ کیا جائے گا۔

شرکا خلیج تعاون کونسل، امریکا، یورپ اور بحیر الکاہل خطے کے ریگولیٹری ماڈلز اور طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔ انہیں مقامی اور عالمی ماحول کے مطابق ڈھالنے کے طریقے تلاش کریں گے۔پینل سیشنز میں بدلتے ہوئے ریگولیٹری طریقہ کار کو کور کیا جائے گا جن میں کمپلائنس اور پرفارمنس مانیٹرنگ ماڈلز شامل ہیں۔

اس کے ساتھ آبی تحفظ کی سپورٹ، خدمات کی کارکردگی کی بہتری اور پورے شعبے میں سرمایہ کاری اور جدت کی حوصلہ افزائی کے لیے زیادہ فعال اور ہم آہنگ ریگولیٹری سسٹمز قائم کرنے کے حوالے سے سرکای، نجی اور مالیاتی کردار پر بھی بات کی جائے گی۔یاد رہے سعودی عرب 2027 میں ہونے والے11 ویں ورلڈ واٹر فورم کی میزبانی بھی کرے گا۔ فورم کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول، پانی کے تحفظ، معیار زندگی کو بہتر بنانے، پانی کی فراہمی سے متعلق علاقائی اور عالمی مسائل سے نمنٹے کےلیے سعودی حکو مت کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)