بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم
بین الاقوامی خبریں

بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر

یورپی کمشنر برائے اقتصادی امور والڈس ڈومبرووسکس
یورپی کمشنر برائے اقتصادی امور والڈس ڈومبرووسکس

پیرس ۔25نومبر (اے پی پی):یورپی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ بجٹ خسارے، بڑھتے ہوئے سرکاری قرضوں اور ان کی لاگت میں اضافے کے باعث یورپی یونین کا مالیاتی نظام نازک مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جبکہ رکن ممالک کے عوامی مالیاتی امور کی صورتحال بھی درست سمت میں آگے نہیں بڑھ رہی۔ تاس کے مطابق یہ بات یورپی کمشنر برائے اقتصادی امور والڈس ڈومبرووسکس نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں رکن ممالک کے بجٹ کی صورتحال سے متعلق یورپی کمیشن کی رپورٹ (یورپی سیمسٹر) پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے عوامی مالیات اہم اور نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں ،رکن ممالک مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن کی موسم خزاں کی پیش گوئی کے مطابق یونین کا اوسط بجٹ خسارہ 2025ء میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 3.1 فیصد سے بڑھ کر 2028ء میں 3.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2026ء میں 12 رکن ممالک کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد سے تجاوز کر جائے گا جبکہ 2028ء تک ایسے ممالک کی تعداد 16 ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں سرکاری قرضوں کی اوسط شرح بھی 2025ء کے 82.6 فیصد سے بڑھ کر 2028ء میں جی ڈی پی کے 85.6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، رواں سال نصف سے زائد رکن ممالک کا سرکاری قرض جی ڈی پی کے 60 فیصد جبکہ چار ممالک کا قرض 100 فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے۔

یورپی کمشنر نے سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کی لاگت میں اضافے کو بھی اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈیوں میں شرح منافع اور خودمختار بانڈز پر خطرات کے اضافی پریمیم بڑھنے سے حکومتوں کے لیے قرض حاصل کرنا مہنگا ہو رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ خسارے میں اضافہ سرکاری قرضوں کو بڑھاتا ہے جبکہ قرضوں کی بلند سطح اور زیادہ شرح سود حکومتوں پر قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بڑھا کر بجٹ خسارے میں مزید اضافے کا سبب بنتے ہیں۔تاس کے مطابق یورپی کمیشن کی رپورٹ میں یورپی یونین کے بڑھتے دفاعی اخراجات اور عسکری تیاریوں پر ہونے والے اضافی اخراجات کے مالیاتی عدم استحکام پر ممکنہ اثرات کا ذکر نہیں کیا گیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)