جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ویمنز سکواڈ کا اعلان، ڈیانڈرا ڈوٹن کی واپسی نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکا قاہرہ میں آئل ٹینکر آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس وزیراعظم محمد شہباز شریف کاقاہرہ میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری کا قاہرہ میں آئل ٹینکر کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ویمنز سکواڈ کا اعلان، ڈیانڈرا ڈوٹن کی واپسی نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکا قاہرہ میں آئل ٹینکر آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس وزیراعظم محمد شہباز شریف کاقاہرہ میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری کا قاہرہ میں آئل ٹینکر کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت
تازہ ترین

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم

پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم
پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم

شین زو ۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی خلا نورد ذیشان علی کی چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے تاریخی روانگی پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر اور جذباتی مسرت کا لمحہ ہے، ذیشان علی اپنے ساتھ پاکستان کا پرچم اور 26 کروڑ پاکستانیوں کے خواب اور امنگیں بھی خلا میں لے کر جا رہے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آج لانچ سائٹ پر بذاتِ خود موجود رہ کر شین ژو۔24 خلائی مشن کی تاریخی پرواز کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے حکومتِ پاکستان اور 26 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کے پہلے خلاباز ڈاکٹر ذیشان علی کی خلائی مشن پر روانگی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر نے شین ژو۔24 کے تینوں خلابازوں کی باوقار الوداعی تقریب میں شرکت کی، جہاں صبح سویرے ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے کے لیے جمع تھے۔ ڈاکٹر ذیشان علی کو خلائی جہاز کی جانب بڑھتے اور مدار میں روانہ ہوتے دیکھ کر پروفیسر احسن اقبال نے پوری قوم کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک نئے دور یعنی خلا کی جانب پاکستان کی ’’اُڑان‘‘ کے آغاز پر دلی مبارکباد دی۔

لانچ سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ڈاکٹر ذیشان علی نہ صرف پاکستان کے پہلے خلاباز ہیں بلکہ وہ چین کے اشتراک سے خلا میں جانے والے پہلے بین الاقوامی خلاباز اور چین کے خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی مہمان بھی ہیں۔وفاقی وزیر نے اس تاریخی تقریب میں اپنی شرکت کو پاکستان کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ اور پوری قوم کے لیے بے پناہ مسرت کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذیشان علی محض اپنی ذات کی نہیں بلکہ اپنے شانوں اور وردی پر سجے سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور ان کے ساتھ 26 کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں، دعائیں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی امنگیں بھی مدار کی جانب بلند ہو رہی ہیں۔

اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان لازوال دوستی کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ یہ مشن پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بہترین تحفہ ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2017-18 میں انہوں نے اپنے چینی ہم منصبوں کو تجویز دی تھی کہ سی پیک (سی پی ای سی ) کے تحت زمین پر انقلابی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد اب دوطرفہ تعاون کو خلا تک وسعت دینی چاہیے اور چینی مشن پر پاکستانی خلاباز کی شمولیت ہمارا اگلا قدم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں سے انفارمیشن سپر ہائی ویز اور اب خلائی راہوں تک، پاک چین دوستی اور سی پیک آسمانوں سے بھی بلند ہو رہے ہیں، اور آج اس خواب کو اپنی آنکھوں سے شرمندۂ تعبیر ہوتے دیکھنا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ ہے۔

پاکستان کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے انہیں اپنے خوابوں اور عزائم کی تکمیل کے لیے پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خلا میں بلند ہوتے اس راکٹ سے تحریک حاصل کریں اور اپنی زندگیوں میں بھی نئی بلندیوں کو چھونے کی کوشش کریں۔شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے کلام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا
نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
پروفیسر احسن اقبال نے ڈاکٹر ذیشان علی کی انتھک محنت، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے متبادل پاکستانی خلاباز کی خدمات کو بھی سراہا جنہوں نے ڈاکٹر ذیشان علی کے شانہ بشانہ غیر معمولی مہارت کے ساتھ سخت تربیت مکمل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس مشن کے لیے صرف ایک نشست دستیاب تھی، تاہم پوری قوم ان کی صلاحیتوں اور لگن کی بھی یکساں قدر کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے ڈاکٹر ذیشان علی کے خلائی مشن کی کامیابی اور پاک چین دوستی کے مزید مستحکم ہونے اور نئی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے دعا کی۔پاک چین دوستی زندہ باد!

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)