اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں نائب وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں، مصر کی حکومت اور برادر مصری عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی ارواح کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرعطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں مصر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



