بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم
بین الاقوامی خبریں

اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور

اقوام متحدہ
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔25نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی اور استعمال کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثر عالمی ضوابط اور حفاظتی اصول وضع کرنے کی غرض سے بین الاقوامی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر ہے۔

شنہوا کے مطابق سلامتی کونسل کے ایک کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت معیشتوں، معاشروں اور سلامتی کے شعبوں کو موجودہ اداروں کی صلاحیت سے کہیں زیادہ تیزی سے تبدیل کر رہی ہے، جس کے پیش نظر اس کی نگرانی اور ضابطہ کاری کے لیے عالمی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی حکمرانی سے متعلق عالمی مکالمہ اور آزاد بین الاقوامی سائنسی پینل تمام ممالک کو اس شعبے میں یکساں نمائندگی اور مستند سائنسی معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان پلیٹ فارمز کو مؤثر عالمی تعاون کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جدید ترین اے آئی نظاموں کے لیے مشترکہ معیارات، خطرات کی جانچ اور تصدیق کے یکساں طریقہ کار اور مناسب حفاظتی اقدامات طے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے آزادانہ اور قابل اعتماد نگرانی پر مبنی کثیرالجہتی عالمی فریم ورک تشکیل دیا جانا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے نظام تیار کرنے والی کمپنیوں کو بھی جوابدہ بنانا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوابازی، طب اور جوہری توانائی جیسے شعبوں میں عوام کا اعتماد متعلقہ اداروں اور کمپنیوں کو جوابدہ بنانے سے حاصل ہوا ہے اور یہی اصول مصنوعی ذہانت پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔انتونیو گوتریش نے مصنوعی ذہانت کے بے ضابطہ استعمال سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق تین بڑے خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی تشویشناک انداز میں میدان جنگ میں داخل ہو چکی ہے، جہاں اہداف کے تعین اور نشانہ بنانے سمیت عسکری کارروائیوں میں خودکار نظاموں کا استعمال بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے سے لے کر اہداف کے انتخاب تک الگورتھمز انسانی زندگی اور موت سے متعلق فیصلوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ یہ صلاحیتیں ریاستی اور غیر ریاستی مسلح گروہوں دونوں کی دسترس میں ہیں، جبکہ سائبر سکیورٹی، بیرونی خلا اور حیاتیاتی علوم کے شعبوں میں بھی خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں کے کمانڈ، کنٹرول اور مواصلاتی نظام میں شامل کرنا تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ جب تک جوہری ہتھیار موجود ہیں، ان کے استعمال کا فیصلہ صرف انسانوں کے اختیار میں رہنا چاہیے۔ انہوں نے مہلک خودمختار ہتھیاروں کے نظام سے متعلق قانونی طور پر پابند عالمی معاہدے کے لیے مذاکرات فوری شروع کرنے کے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے دوسرے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت نے جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ میں غیر معمولی تیزی پیدا کر دی ہے، جس سے معاشرتی تقسیم، اداروں اور سیاسی عمل پر عوامی اعتماد اور سماجی ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے براہ راست عوامی رابطوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی غلط معلومات اور تشدد پر اکسانے والی مہمات کی روک تھام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔تیسرے خطرے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تجارتی مفادات اور جغرافیائی سیاسی مسابقت نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بے قابو دوڑ شروع کر دی ہے۔

اے آئی کے نظاموں کے لیے توانائی، پانی، معدنی وسائل اور صنعتی صلاحیت درکار ہے، جبکہ ڈیٹا سینٹرز میں توانائی اور پانی کے بھاری استعمال اور اہم معدنیات کے حصول کی مسابقت سے ممالک اور مقامی آبادیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔انتونیو گوتریش نے کہا کہ سلامتی کونسل کی خصوصی ذمہ داری ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز کے حصول کی مسابقت عالمی امن و سلامتی کو غیر مستحکم نہ کرے۔ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سب سے زیادہ صلاحیت رکھنے والے ممالک پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے چند ممالک اور بڑی کمپنیوں کے ہاتھوں میں مصنوعی ذہانت کی طاقت کے ارتکاز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک سمیت بیشتر ریاستوں کو ان ٹیکنالوجیز کی تشکیل میں محدود کردار ملا ہے جو ان کے مستقبل پر اثر انداز ہوں گی۔

دنیا کو مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ایسی تقسیم سے بچانا ہوگا جو دیگر عالمی تقسیموں کو جنم دے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ مسئلہ طاقت، اختیار اور جوابدہی سے متعلق ہے کہ مصنوعی ذہانت کو کون تشکیل دے گا، اس کی نگرانی کون کرے گا اور اس کے فوائد کس کو حاصل ہوں گے۔ عالمی برادری کو یقینی بنانا ہوگا کہ مصنوعی ذہانت کی بے لگام طاقت کے بجائے قانون اور انسانی اقدار کو بالادستی حاصل رہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)