بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم
بین الاقوامی خبریں

امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او
ڈبلیو ایچ او

جنیوا ۔25نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ امریکا کی ریاست واشنگٹن میں ایچ فائیو این ون (H5N1) وائرس سے انسانی انفیکشن کے تین لیبارٹری سے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے، تاہم عام آبادی کے لیے وائرس کا خطرہ کم ہے۔شنہوا کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے بتایا کہ یہ کیسز 16 اکتوبر سے 4 نومبر کے درمیان سامنے آئے۔ متاثرہ تینوں افراد بالغ تھے اور ریاست واشنگٹن کے یاکیما کاؤنٹی میں ڈیری فارمز پر کام کرتے تھے، جہاں حال ہی میں دودھ دینے والے مویشیوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

متاثرہ افراد میں سے ایک کی ہلاکت متاثرہ ڈیری مویشیوں یا ان سے منسلک آلودہ ماحول کے ذریعے وائرس کی زد میں آنے کے بعد پہلی رپورٹ شدہ موت ہے۔ادارے نے بتایا کہ متاثرہ افراد اور ان کے قریبی رابطوں کی نگرانی اور وبائی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق برڈ فلو کے وائرس بنیادی طور پر جانوروں میں گردش کرتے ہیں اور انسانوں میں شاذ و نادر ہی منتقل ہوتے ہیں، تاہم متاثرہ جانوروں یا آلودہ ماحول سے واسطہ پڑنے پر انسان بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کام کے دوران وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے انفیکشن کا خطرہ کم سے درمیانے درجے تک ہے، جبکہ عام آبادی کے لیے یہ خطرہ کم قرار دیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق مزید معلومات سامنے آنے کے ساتھ صورت حال میں تبدیلی ممکن ہے اور وہ وائرس کی نوعیت اور عالمی وبائی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق برڈ فلو سے انسانی انفیکشن کی علامات میں آنکھوں کی سوزش اور نظام تنفس کے بالائی حصے کی معمولی علامات سے لے کر شدید اور جان لیوا بیماری تک شامل ہو سکتی ہیں۔ادارے نے مزید کہا کہ بین الاقوامی صحت ضوابط کے تحت انفلوئنزا اے وائرس کی کسی نئی ذیلی قسم سے انسانی انفیکشن کو صحت عامہ کا ممکنہ طور پر اہم واقعہ تصور کیا جاتا ہے، جس کی اطلاع ڈبلیو ایچ او کو دینا لازم ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)