جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.57 پوائنٹس کی کمی وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، شہباز شریف موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے، فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے ،محکمہ زراعت وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کی تیاریاں تیز، کمشنر راولپنڈی وصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا تلہ گنگ کا دورہ کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کو موثر بنانا ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کا انعقاد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.57 پوائنٹس کی کمی وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، شہباز شریف موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے، فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے ،محکمہ زراعت وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کی تیاریاں تیز، کمشنر راولپنڈی وصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا تلہ گنگ کا دورہ کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کو موثر بنانا ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کا انعقاد
قومی خبریں

پاکستانی خلا باز کی تاریخی خلائی مہم قوم کے لیے باعثِ فخر، پاک چین دوستی کا اہم سنگ میل ہے، سفیر علی اسد گیلانی

سفیر سید علی اسد گیلانی
سفیر سید علی اسد گیلانی

بیجنگ ۔25نومبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر سید علی اسد گیلانی نے پہلے ہم وطن خلا باز کی تاریخی خلائی مہم پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاک چین تعلقات اور باہمی تعاون کی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر گیلانی نے کہا کہ پاکستان بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جن کے خلا باز خلائی سفر کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی خلا باز ذیشان علی دو چینی خلا بازوں کے ہمراہ شین ژو-24 خلائی جہاز کے ذریعے چین کے خلائی سٹیشن کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ مشن پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی اور تعاون کی تاریخ میں ایک نمایاں کامیابی ہے جس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

سفیر گیلانی نے خلائی مشن کو دونوں ممالک کے لیے قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے خلائی تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ذریعے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔انہوں نے خلا باز ذیشان علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مشن کی کامیاب تکمیل اور عملے کے محفوظ سفر کے لیے دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی پیشرفت پاکستان اور چین کے بڑھتے تعاون کی عکاس ہے اور خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)