ہانک کانگ ۔18نومبر (اے پی پی):پاپوا نیو گنی کے علاقے میں 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق جرمن مرکز برائے ارضیاتی علوم نے بتایا کہ آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز 5.82 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 146.65 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



