بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
پاکستانی خلا باز کی تاریخی خلائی مہم قوم کے لیے باعثِ فخر، پاک چین دوستی کا اہم سنگ میل ہے، سفیر علی اسد گیلانی بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے،وزیراعظم محمد شہباز شریف شین ژو-24 مشن سائنسی تاریخ کا سنہری باب ،پاکستانی پرچم کا خلا میں بلند ہونا نوجوانوں کے لیے نئی امیدوں کا پیغام ہے ،رانا مشہود احمد خاں پاک جرمن دو طرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خلائی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر قوم کو مبارک باد،خلا باز ذیشان علی کو خراج تحسین پہلے پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی مشن پر روانگی ، اقوام متحدہ میں دونوں ملکوں کے سفیروں کی ایک دوسرے کو مبارکباد سپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کے کامیابی سے خلا میں پہنچنے پر قوم کو مبارکباد نجی شعبے کو بینکوں کے قرضوں میں جاری مالی سال کے دوران 2 فیصد اضافہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان خطوط کا تبادلہ، خلائی تعاون میں تاریخی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد وفاقی حکومت کا سندھ میں تین دانش سکول قائم کرنے کا منصوبہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات،ایس سی او تنظیم کے تہذیبی مکالمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا پاکستانی خلا باز کی تاریخی خلائی مہم قوم کے لیے باعثِ فخر، پاک چین دوستی کا اہم سنگ میل ہے، سفیر علی اسد گیلانی بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے،وزیراعظم محمد شہباز شریف شین ژو-24 مشن سائنسی تاریخ کا سنہری باب ،پاکستانی پرچم کا خلا میں بلند ہونا نوجوانوں کے لیے نئی امیدوں کا پیغام ہے ،رانا مشہود احمد خاں پاک جرمن دو طرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خلائی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر قوم کو مبارک باد،خلا باز ذیشان علی کو خراج تحسین پہلے پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی مشن پر روانگی ، اقوام متحدہ میں دونوں ملکوں کے سفیروں کی ایک دوسرے کو مبارکباد سپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کے کامیابی سے خلا میں پہنچنے پر قوم کو مبارکباد نجی شعبے کو بینکوں کے قرضوں میں جاری مالی سال کے دوران 2 فیصد اضافہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان خطوط کا تبادلہ، خلائی تعاون میں تاریخی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد وفاقی حکومت کا سندھ میں تین دانش سکول قائم کرنے کا منصوبہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات،ایس سی او تنظیم کے تہذیبی مکالمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
بین الاقوامی خبریں

عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں رواں سال 23 فیصد اضافے کا امکان ہے، عالمی بینک

عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں رواں سال 23 فیصد اضافے کا امکان ہے، عالمی بینک

واشنگٹن۔3نومبر (اے پی پی):عالمی بینک نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ، توانائی کی فراہمی میں رکاوٹوں اور غذائی اجناس کی ترسیل متاثر ہونے کے باعث عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں 2026ء کے دوران 23 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے، توانائی کی قیمتوں میں 32 فیصد اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بات عالمی بینک کی حالیہ کموڈٹی مارکیٹس آئوٹ لک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت 2025ء کے 69 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 2026ء میں 91 ڈالر فی بیرل ہونے کی توقع ہے جبکہ 2027ء میں قیمت کم ہو کر 79 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں رواں سال 5.2 فیصد کمی متوقع ہے جو 2020ء کی عالمی کساد بازاری کے علاوہ چار دہائیوں سے زائد عرصے کی بڑی کمی ہوگی۔ کھاد کی قیمتوں میں 14 فیصد، دھاتوں کی قیمتوں میں 25 فیصد جبکہ قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا امکان ہے۔عالمی بینک کے مطابق مشرق وسطی میں تنازع کی شدت بڑھنے، تیل کی رسد متاثر ہونے اور بحیرہ اسود کے راستے اناج کی ترسیل میں رکاوٹوں سے توانائی اور غذائی اجناس کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں جس سے عالمی مہنگائی اور غذائی عدم تحفظ میں اضافہ اور مزید افراد کے انتہائی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی بینک نے قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنے موجودہ مالیاتی ذرائع کے تحت 50 سے 60 ارب ڈالر کی معاونت دستیاب کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں 25 ارب ڈالر کی پیشگی طے شدہ مالی معاونت بھی شامل ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)