بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
معاشی استحکام کے بعد سرمایہ کاری کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کے بڑھتے ہوئے بہائو، کارپوریٹ منافع میں اضافے اور عالمی کمپنیوں کی آمد کے مثبت رجحانات سامنے آئے ہیں،خرم شہزاد پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، گورنر سندھ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی صدر آصف علی زرداری کا کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدی استعداد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا اہم ذریعہ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پاکستانی تفریحی مواد پر پابندی کے بھارتی مطالبے پر دوٹوک ردعمل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کھوسہ ہائوس ڈی جی خان آمد، سردار ذوالفقار کھوسہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات 2026 سے خطاب قائداعظم یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت سے عملی ایپلی کیشنز اور ایجنٹس بنانے کی تربیتی ورکشاپ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کارروائیاں، 2500 کلوگرام ملاوٹی چائے کی پتی اور غیر معیاری مصالحہ جات ضبط معاشی استحکام کے بعد سرمایہ کاری کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کے بڑھتے ہوئے بہائو، کارپوریٹ منافع میں اضافے اور عالمی کمپنیوں کی آمد کے مثبت رجحانات سامنے آئے ہیں،خرم شہزاد پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، گورنر سندھ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی صدر آصف علی زرداری کا کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدی استعداد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا اہم ذریعہ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پاکستانی تفریحی مواد پر پابندی کے بھارتی مطالبے پر دوٹوک ردعمل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کھوسہ ہائوس ڈی جی خان آمد، سردار ذوالفقار کھوسہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات 2026 سے خطاب قائداعظم یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت سے عملی ایپلی کیشنز اور ایجنٹس بنانے کی تربیتی ورکشاپ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کارروائیاں، 2500 کلوگرام ملاوٹی چائے کی پتی اور غیر معیاری مصالحہ جات ضبط
تجارتی خبریں

ماحولیاتی خطرات سے متاثرہ طبقات کو مالی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد

ماحولیاتی خطرات سے متاثرہ طبقات کو مالی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں مالی شمولیت کی شرح 71 فیصد تک پہنچ چکی ہے، صنفی فرق کم ہو کر 27 فیصد رہ گیا ہے، پاکستان اے ایف آئی نیٹ ورک کے ہمسر ضابطہ کاروں کے ساتھ اپنی گرین ٹیکسانومی اور ماحولیاتی خطرات کے فریم ورک کا تبادلہ کر رہا ہے ، ماحول دوست اور شمولیتی بینکاری کے فروغ کے لیے خواتین، چھوٹے کاشت کاروں اور چھوٹے کاروباری اداروں کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کویہاں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور الائنس فار فنانشل انکلوژن کے چار روزہ مشترکہ تعلیمی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں اے ایف آئی نیٹ ورک کے 38 بین الاقوامی نمائندے شرکت کر رہے ہیں جو چار براعظموں کے 24 ممالک کے مرکزی بینکوں اور مالیاتی ضابطہ ساز اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد ماحول دوست قرضوں اور شمولیتی مالکاری سے متعلق پالیسی عزم کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور مالی عدم شمولیت کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے سب سے زیادہ خطرات چھوٹے کاشت کاروں، چھوٹے اور انتہائی چھوٹے کاروباری اداروں اور کم آمدنی والے گھرانوں کو لاحق ہوتے ہیں جبکہ یہی طبقات بیمہ، بچت اور باضابطہ قرضوں جیسی مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے بھی سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست قرضوں کا دائرہ کار صرف ماحول دوست سرمایہ کاری تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ان کے ذریعے مقامی آبادیوں کو موسمیاتی خطرات سے پیشگی آگاہ کرنے، نقصانات برداشت کرنے کی صلاحیت بڑھانے اور بدلتے ہوئے موسمی حالات سے مطابقت پیدا کرنے میں بھی مدد فراہم کی جانی چاہیے۔ گورنر جمیل احمد نے پاکستان میں 2022ء کے تباہ کن سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت سے تقریبا 15ً ارب ڈالر کا مادی نقصان ہوا جبکہ مزید 15 ارب ڈالر کے معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

سیلاب سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے اور 22 لاکھ گھر تباہ ہوئے ،یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ مالیاتی نظام کو ماحول دوست بنانے کے ساتھ ساتھ تمام طبقات کے لیے قابل رسائی بنانا کیوں ضروری ہے۔ پاکستان میں مالی شمولیت کے حوالے سے پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے گورنر نے بتایا کہ ملک میں مالی شمولیت کی شرح 71 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ صنفی فرق کم ہو کر 27 فیصد رہ گیا ہے۔ پاکستان اے ایف آئی نیٹ ورک کے ہم منصب ضابطہ ساز اداروں کے ساتھ اپنی گرین ٹیکسانومی اور ماحولیاتی خطرات سے متعلق فریم ورک کا تجربہ بھی شیئر کر رہا ہے۔ انہوں نے سٹیٹ بینک کے ترقی پسند ضوابطی فریم ورک پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس میں 2017ء میں جاری کردہ ماحول دوست بینکاری کے رہنما اصول، 2022ء کا ماحولیاتی اور سماجی خطرات کے انتظام کا فریم ورک، پاکستان گرین ٹیکسانومی اور دسمبر 2025ء میں جاری کردہ ماحولیاتی مالیاتی خطرات سے متعلق ضوابط اور ماحولیاتی دباؤ کی جانچ کے رہنما اصول شامل ہیں۔ خواتین کی مالی شمولیت کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت کے پروگرام کو ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون حاصل ہے۔ پاکستان 2025ء میں ویمن انٹرپرینیورز فنانس کوڈ کا حصہ بنا جس میں سٹیٹ بینک مالیاتی صنعت کے مرکزی ادارے کی حیثیت سے کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے الائنس فار فنانشل انکلوژن کے چار بنیادی ستونوں، ترقی، فراہمی، تحفظ اور روک تھام کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین ٹیکسانومی کے ذریعے ماحول دوست سرگرمیوں کی سائنسی بنیادوں پر درجہ بندی کی جاتی ہے جبکہ ہدفی مالیاتی سکیموں کے ذریعے مالی سہولتوں سے محروم طبقات کو قرضوں کی فراہمی ممکن بنائی جاتی ہے۔ خواتین پر مرکوز پروگراموں کے ذریعے ان کی مالی استعداد کو مضبوط بنایا جا رہا ہے جبکہ ماحولیاتی خطرات سے متعلق ضوابط اور دبائو کی جانچ کے ذریعے مالیاتی اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

گورنر نے کہا کہ پروگرام کے آئندہ سیشنز میں شرکا ماحول دوست مالکاری کو عملی شکل دینے، موسمیاتی لحاظ سے موزوں زراعت اور پالیسیوں پر عمل درآمد میں درپیش مسائل بشمول صنفی رکاوٹوں، کے حوالے سے اپنے تجربات اور معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پالیسی فریم ورک کی کامیابی کا اصل پیمانہ اس پر عمل درآمد اور عوام کی زندگیوں پر اس کے اثرات ہیں۔ جمیل احمد نے اس شراکت داری پر الائنس فار فنانشل انکلوژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے ہم منصب اداروں کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے اور مختلف ممالک کے درمیان معلومات اور تجربات کے مستقل تبادلے کو فروغ ملے گا۔ افتتاحی تقریب سے اے ایف آئی میں ممبر انگیجمنٹ اینڈ ایویلیوایشن کی ڈائریکٹر سٹریٹجی ابان حق اور عالمی بینک کے آپریشنز منیجر لیسی میلگارڈ نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے مختلف ممالک کے اختراعی تجربات اور شمولیتی، ماحول دوست اور پائیدار مالکاری کے بہترین طریقوں سے متعلق معلومات کے تبادلے کے پلیٹ فارمز کی اہمیت اجاگر کی۔ لیسی میلگارڈ نے سٹیٹ بینک اور اے ایف آئی کے مشترکہ پلیٹ فارم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ہم منصب اداروں کے درمیان سیکھنے کے عمل، شراکت داری اور اے ایف آئی کے رکن اداروں کے مابین پالیسیوں پر عمل درآمد کے تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)