لاہور۔2نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور-I سیدہ سمیرا رضوی نے ایف آئی اے اور پولیس کی معاونت سے نکلسن روڈ لاہور پر واقع تقریبا 50 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی جائیداد للی کاٹیج کو کامیاب آپریشن کے ذریعے سیل کر کے بورڈ کی تحویل میں لے لیا۔
آ پریشن کی نگرانی ایڈمنسٹریٹر لاہور عدنان حسن بھلر وان نے کی۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ جائیداد، جو طویل عرصے سے نادہندگان کے زیرِ استعمال تھی اور جس میں وکلا کے چیمبرز اور رہائشی حصے بھی شامل تھے۔ آپریشن میں ای ٹی پی بی سیکورٹی سٹاف،متعلقہ پولیس حکام اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھرپور معاونت فراہم کی۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سیدہ سمیرا رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بورڈ کی تمام قیمتی جائیدادوں کو ناجائز قبضوں سے واگزار کروانے، کرایہ جات کی وصولی اور سرکاری واجبات کے مکمل حصول کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



