بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
پاکستانی خلا باز کی تاریخی خلائی مہم قوم کے لیے باعثِ فخر، پاک چین دوستی کا اہم سنگ میل ہے، سفیر علی اسد گیلانی بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے،وزیراعظم محمد شہباز شریف شین ژو-24 مشن سائنسی تاریخ کا سنہری باب ،پاکستانی پرچم کا خلا میں بلند ہونا نوجوانوں کے لیے نئی امیدوں کا پیغام ہے ،رانا مشہود احمد خاں پاک جرمن دو طرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خلائی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر قوم کو مبارک باد،خلا باز ذیشان علی کو خراج تحسین پہلے پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی مشن پر روانگی ، اقوام متحدہ میں دونوں ملکوں کے سفیروں کی ایک دوسرے کو مبارکباد سپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کے کامیابی سے خلا میں پہنچنے پر قوم کو مبارکباد نجی شعبے کو بینکوں کے قرضوں میں جاری مالی سال کے دوران 2 فیصد اضافہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان خطوط کا تبادلہ، خلائی تعاون میں تاریخی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد وفاقی حکومت کا سندھ میں تین دانش سکول قائم کرنے کا منصوبہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات،ایس سی او تنظیم کے تہذیبی مکالمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا پاکستانی خلا باز کی تاریخی خلائی مہم قوم کے لیے باعثِ فخر، پاک چین دوستی کا اہم سنگ میل ہے، سفیر علی اسد گیلانی بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے،وزیراعظم محمد شہباز شریف شین ژو-24 مشن سائنسی تاریخ کا سنہری باب ،پاکستانی پرچم کا خلا میں بلند ہونا نوجوانوں کے لیے نئی امیدوں کا پیغام ہے ،رانا مشہود احمد خاں پاک جرمن دو طرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خلائی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر قوم کو مبارک باد،خلا باز ذیشان علی کو خراج تحسین پہلے پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی مشن پر روانگی ، اقوام متحدہ میں دونوں ملکوں کے سفیروں کی ایک دوسرے کو مبارکباد سپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کے کامیابی سے خلا میں پہنچنے پر قوم کو مبارکباد نجی شعبے کو بینکوں کے قرضوں میں جاری مالی سال کے دوران 2 فیصد اضافہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان خطوط کا تبادلہ، خلائی تعاون میں تاریخی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد وفاقی حکومت کا سندھ میں تین دانش سکول قائم کرنے کا منصوبہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات،ایس سی او تنظیم کے تہذیبی مکالمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
بین الاقوامی خبریں

فرانس میں مہنگائی ، تعلیمی نظام کی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری، مزید 290 افراد گرفتار

فرانس میں مہنگائی ، تعلیمی نظام کی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری، مزید 290 افراد گرفتار

پیرس ۔1نومبر (اے پی پی):فرانس میں مہنگائی خصوصاً ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور تعلیمی نظام کی گرتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن کے دوران مزید 290 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہوگئیں جب احتجاجی مارچ اپنی آخری منزل پر پہنچا۔ جھڑپوں کے دوران سڑکیں آنسو گیس سے بھر گئیں، مارسیلے اور تولوز سمیت کئی شہروں میں کشیدگی بڑھ گئی۔ کالے کپڑے پہنے اور منہ چھپائے ہوئے درجنوں افراد نے ہتھوڑوں کے ذریعے فٹ پاتھوں کے پتھر اکھاڑ کر پولیس پر برسائے۔ سکیورٹی فورسز پر کم از کم ایک پیٹرول بم بھی پھینکا گیا۔پولیس اہلکاروں نے جواب میں آنسو گیس کے شیل داغے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔

پیرس پولیس نے کہا کہ کئی سو شر پسندوں پر مشتمل ایک گروہ پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم سمیت مختلف چیزوں سے حملے کر رہا تھا۔ پولیس نے مزید کہا کہ اہلکاروں نے عوامی نظم و ضبط بحال کرنے کے لیےکارروائی کی۔حکام نے کہا ہے کہ مظاہرے کو منتشر کرنے کا عمل کسی خاص دشواری کے بغیر جاری رہا۔ مارچ کے مقررہ اختتامی مقام کے قریب واٹر کینن گاڑی تعینات کی گئی تھی۔ فرانسیسی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پولیس نے مظاہروں کے دوران 290 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ سرکاری طور پر منظور کی گئی ریلیوں کے فریم ورک کے تحت مارچ پرامن طور پر جاری رہے۔ تاہم انہوں نے اشارہ کیا کہ بورڈو، تولوز اور مارسیلے سمیت متعدد شہروں میں انتہا پسند عناصر نے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے مقصد سے سٹی سینٹرز تک پہنچنے کی کوشش کی۔فرانسیسی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ہفتے کو ملک بھر میں ہونے والے مارچوں میں تقریباً 3 لاکھ 20 ہزار افراد نے شرکت کی جن میں سے 70 ہزار دارالحکومت میں موجود تھے۔

دوسری طرف یونینز کا کہنا تھا کہ فرانس بھر میں تقریباً 5 لاکھ افراد نے مظاہروں میں حصہ لیا جن میں پیرس کے 2 لاکھ افراد شامل ہیں۔خیال رہے یہ لیبر یونینز، طلبہ اور "ییلو ویسٹس” تحریک کے کارکنوں کی جانب سے منظم کیے جانے والے احتجاج کا تیسرا دن ہے۔ 17 اکتوبر کو فرانس میں نوجوانوں کے احتجاج ہنگاموں میں بدل گئے تھے جن میں تشدد، لوٹ مار اور آگ لگانے کے واقعات شامل تھے۔

احتجاج کے پہلے مرحلے کے مناظر میں شدید افراتفری دیکھنے میں آئی جس کے دوران عمومی عمارتوں کو آگ لگائی گئی اور بڑے شہروں خصوصاً پیرس، لیون اور مارسیلے کے سٹی سینٹرز میں ہزاروں دکانوں کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس میں 5 لاکھ 50 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔ یونینز نے 8 لاکھ شرکا کی رپورٹ دی تھی۔ مظاہروں کے دوسرے دن یعنی 24 اکتوبر کو سکیورٹی کی تعیناتی میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت 4 لاکھ 10 ہزار سے 8 لاکھ افراد نے نسبتاً پرسکون ماحول میں احتجاج میں حصہ لیا تھا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)