اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 3 سے 5 اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں ،عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیاہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



