منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو
بلوچستان

حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان میں صحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن عالمی توجہ کا مرکز بن گئی صوبے کی ڈیجیٹل ہیلتھ پالیسی اور اصلاحات کو 26 ممالک کی شرکت والی بین الاقوامی کانفرنس میں نمایاں کیا گیا ہے ۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ ڈی ایچ آئی ایس ٹو ایشیا پیسیفک کانفرنس میں بلوچستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ ماڈل اور صحت کے نظام میں ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا گیا ۔کانفرنس میں مختلف ممالک کے نمائندگان، ماہرین صحت اور ترقیاتی شراکت دار شریک ہوئے صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بلوچستان میں صحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن، صحت کے اعدادوشمار کے مؤثر استعمال، رپورٹنگ کے نظام میں بہتری اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے حوالے سے صوبائی اقدامات کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر اوسلو یونیورسٹی، ناروے کی جانب سے بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات اور صحت کے نظام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کو سراہا گیا۔ بلوچستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ تجربے کو صحت کے نظام میں ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کی ایک مثال کے طور پر بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی فورم پر بلوچستان کی ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات کو ملنے والی پذیرائی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنا باعث اطمینان ہے۔

اوسلو یونیورسٹی سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے بلوچستان کی اصلاحات کی پذیرائی حوصلہ افزا ءہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ تجربے کو بین الاقوامی فورم پر پیش کیا جانا صوبے کی اصلاحاتی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ صحت کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن جدید اور مؤثر گورننس کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔

ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات کا مقصد ٹیکنالوجی کو عوامی صحت کی خدمات میں عملی بہتری کا ذریعہ بنانا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ڈیٹا اور بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اصلاحات کا سفر جاری رکھے گی۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)