منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سرگودہا یونیورسٹی نے طلبہ کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے شٹل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال سرگودہا یونیورسٹی نے طلبہ کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے شٹل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کے جدید، خودکار اور فعال ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا معائنہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور سینٹر کے فعال کردار سمیت پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور خطرات کے پیشگی تدارک کے میکانزم کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔بریفنگ کے دوران این ڈی ایم اے حکام نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی جدید ایکسٹینشنز یعنی ’’نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی‘‘ اور ’’گلوبل ریزیلینس ہب‘‘ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری جنرل کو بتایا گیا کہ نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی منصوبے کے تحت این ڈی ایم اے مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ اور جدید ڈیٹا اینالیٹکس سسٹمز کو بروئے کار لا رہا ہے جس سے آفات کی قبل از وقت تشخیص، پیشگی تیاری اور ریسپانس کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ’’گلوبل ریزیلینس ہب‘‘ کے ذریعے علاقائی اور عالمی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں ادارہ جاتی تعاون کو نئی وسعت ملے گی۔اس موقع پر این ڈی ایم اے کی تکنیکی ٹیم نے ملکی اور علاقائی سطح پر ممکنہ خطرات کا احاطہ کرنے والی جامع رپورٹ ’’نیشنل اینڈ گلوبل ڈیزاسٹر لینز 27-2026‘‘ پر بھی بریفنگ دی۔ شرکا ءکو بتایا گیا کہ یہ ڈیزاسٹر لینز جدید ترین ڈیٹا اور سائنسی تجزیاتی صلاحیتوں کے ذریعے ناگہانی آفات کے اثرات کو کم سے کم کرنے اور بروقت حفاظتی اقدامات اٹھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں آفات کے تدارک، جدید ارلی وارننگ سسٹم اور قبل از وقت حفاظتی تیاریوں کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی خطرات کے موثر سدباب کے لیے مربوط عالمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔دورے کے اختتام پر پاکستان اور اقوام متحدہ کے مابین آفات کے خطرات میں کمی، ارلی وارننگ، فلاحی منصوبوں اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ذریعے عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)